Brailvi Books

نصاب المنطق
114 - 144
مُتَغَیِّرٍ حَادِثٌ ۔
دو قضایا ہیں جن سے قیاس مرکب ہے یہ قضایا مقدمات قیاس کہلائیں گے۔ اس کا نتیجہ
اَلْعَالَمُ حَادِثٌ
ہے۔
اصغر:
    نتیجہ کے موضوع کو اصغر کہتے ہیں۔ جیسے مذکورہ بالا مثال میں أَلْعَالَمُ۔
اکبر:
    نتیجہ کے محمول کواکبر کہتے ہیں۔ جیسے مذکورہ بالا مثال میں حَادِثٌ۔
صغری:
    قیاس کے جس مقدمہ میں اصغر مذکور ہواسے صغری کہاجاتاہے۔جیسے مذکورہ بالامثال میں أَلْعَالَمُ(جو کہ اصغرہے)اور قیاس کے پہلے مقدمہ میں ہے لہذا یہ مقدمہ صغری کہلائے گا۔
کبری:
    قیاس کے جس مقدمہ میں اکبر مذکور ہواسے کبری کہاجاتاہے۔جیسے مذکورہ مثالوں میں۔حَادِثٌ(جو کہ اکبر ہے)اور قیاس کے دوسرے مقدمے میں موجود ہے۔لہذا یہ مقدمہ کبری کہلائے گا۔
حداوسط:
    جو چیز قیاس کے مقدمات میں مکرر مذکور ہو ۔جیسے مذکورہ مثال میں متغیر۔
قرینہ اورضرب:
    صغری کو کبری کے ساتھ ملانے کوضرب اور قرینہ کہتے ہیں ۔
Flag Counter