Brailvi Books

نصاب المنطق
113 - 144
سبق نمبر: 41
(۔۔۔۔۔۔حجت اوراسکی اقسام۔۔۔۔۔۔)
    منطق کاموضوع معلومات تصوریہ اورمعلومات تصدیقیہ ہیں ۔معلومات تصوریہ کا بیان تفصیلا گزرچکااب معلومات تصدیقیہ کوبیان کیاجاتاہے۔ وہ معلومات تصدیقیہ جو مجہول تصدیقی تک پہنچا دیں انہیں حجت کہتے ہیں اوراسکی تین قسمیں ہیں۔ 

۱۔ قیاس        ۲۔ استقراء        ۳۔ تمثیل
قیاس کابیان
قیاس کی تعریف:
    ''ھُوَقَوْلٌ مُؤَلَّفٌ مِنْ قَضَایَا یَلْزَمُ عَنْھَا قَوْلٌ ٰاخَرُبَعْدَ تَسْلِیْمِ تِلْکَ الْقَضَایَا''
قیاس اس قول کو کہتے ہیں جو چند ایسے قضایا سے مرکب ہو کہ ان کو تسلیم کرنے کے بعد ایک اورقضیہ ماننا لازم آئے ۔جیسا کہ ہر سنی مومن ہے اور ہر مومن نجات پانے والا ہے ان دونوں کوتسلیم کر لینے کے بعد ہمیں ماننا پڑتاہے کہ ہر سنی نجات پانے والا ہے۔قیاس کی اقسام کا تفصیلی بیان آگے آئے گا اس سے پہلے چند ضروری اصطلاحات کو بیان کیا جاتا ہے ۔
قیاس سے متعلقہ چند ضروری اصطلاحات
مقدمات قیاس:
    جن قضایا سے قیاس مرکب ہوتاہے انہیں مقدماتِ قیاس کہا جاتاہے۔ جیسے
أَلْعَالَمُ مُتَغَیِّرٌ وَکُلُّ مُتَغَیِّرٍ حَادِثٌ۔
نتیجہ
اَلْعَالَمُ حَادِثٌ۔
اس مثال میں
اَلْعَالَمُ مُتَغَیِّر
اور
کُلُّ
Flag Counter