Brailvi Books

نصاب المنطق
109 - 144
سبق نمبر: 39
(۔۔۔۔۔۔عکسِ مستوی ۔۔۔۔۔۔)
عکس کی تعریف:
    عکس کا لغوی معنی اُلٹاکرناہے جبکہ اصطلاح میں اس سے مرادقضیہ کے صدق اور کیف (یعنی ایجاب وسلب) کو باقی رکھتے ہوئے طرفینِ قضیہ(موضوع ومحمول)کواس طرح پلٹ دینا کہ محمول کو موضوع اورموضوع کو محمول بنا دیا جائے۔جیسے:
کُلُّ اِنْسَانٍ حَیَوَانٌ
کی ترتیب بدل کر
بَعْضُ الْحَیَوَانِ اِنْسَانٌ
کردینا عکس ہے۔ اس مثال میں پہلا قضیہ اصل اور دوسرا معکوس ہے لیکن مناطقہ اسے عکس کا نام ہی دیتے ہیں،نیز عکس مستوی کا دوسرا نام عکس مستقیم ہے۔
فائدہ:
    بقائے صدق سے مرادیہ ہے کہ اگر عکس سے پہلے قضیہ سچا تھا تواب بھی سچا رہے ، اگر پہلے جھوٹا تھا تواب بھی جھوٹا رہے اور بقائے کیف سے مراد یہ ہے کہ اگر پہلے سالبہ تھا تواب بھی سالبہ رہے، اگرپہلے موجبہ تھا تواب بھی موجبہ رہے۔
محصوراتِ اربعہ کا عکس مستوی
    ۱۔۔۔۔۔۔ موجبہ کلیہ کا عکس مستوی موجبہ جزئیہ آتا ہے۔جیسے
کُلُّ اِنْسَانٍ حَیَوَانٌ
کا عکس مستوی
بَعْضُ الْحَیَوَانِ اِنْسَانٌ۔
    ۲۔۔۔۔۔۔ موجبہ جزئیہ کا عکس مستوی موجبہ جزئیہ آتا ہے۔جیسے
بَعْضُ الْحَیَوَانِ اِنْسَانٌ
کا عکس مستوی
بَعْضُ الانْسَانِ حَیَوَانٌ۔
    ۳۔۔۔۔۔۔ سالبہ کلیہ کا عکس مستوی سالبہ کلیہ۔ جیسے
لاَشَی مِنَ الانْسَانِ بِحَجَرٍ
Flag Counter