Brailvi Books

نصاب المنطق
107 - 144
کرے اور بالفعل سے مراد یہ ہے کہ کام کرنے کی صلاحیت بھی ہو اور اس وقت وہ کام کرے بھی۔
محصورات اربعہ میں تناقض:
    یاد رہے کہ سبق نمبر31میں آپ قضیہ محصورہ کی چار اقسام اور محصوراتِ اربعہ کے سور تفصیلا پڑھ چکے ہیں اب یہاں ان کے ما بین تناقض کی صورت کو بیان کیا جاتا ہے، چنانچہ محصوراتِ اربعہ میں تناقض کے پائے جانے کیلئے مذکورہ وحداتِ ثمانیہ کے علاوہ ایک اوربھی شرط ہے کہ اگر ایک قضیہ کلیہ ہو تو دوسرے کا جزئیہ ہونا ضروری ہے۔
محصوررات اربعہ کے ما بین تناقض:
    ۱۔۔۔۔۔۔ موجبہ کلیہ کی نقیض سالبہ جزئیہ آتی ہے ۔

    جیسے
کُلُّ اِنْسَانٍ حَیَوَانٌ
کی نقیض
بَعْضُ الاِنْسَانِ لَیْسَ بِحَیَوَانٍ ۔
    ۲۔۔۔۔۔۔ موجبہ جزئیہ کی نقیض سالبہ کلیہ آتی ہے۔ 

    جیسے
بَعْضُ الْحَیَوَانِ اِنْسَانٌ
کی نقیض
لاَشَیْءَ مِنَ الْحَیَوَانِ بِاِنْسَانٍ۔
    ۳۔۔۔۔۔۔ سالبہ کلیہ کی نقیض موجبہ جزئیہ آتی ہے۔ 

    جیسے
لاَشَیْءَ مِنَ الْحَیَوَانِ بِفَرَسٍ
کی نقیض
بَعْضُ الْحَیَوَانِ فَرَسٌ ۔
    ۴۔۔۔۔۔۔ سالبہ جزئیہ کی نقیض موجبہ کلیہ آتی ہے۔ 

    جیسے
بَعْضُ الْحَیَوَانِ لَیْسَ بِاِنْسَانٍ
کی نقیض
کُلُّ حَیَوَانٍ اِنْسَانٌ۔
٭٭٭٭٭
Flag Counter