Brailvi Books

نصاب المنطق
105 - 144
تناقض نہیں کیونکہ موضوع تبدیل ہو گیا ہے۔
۲۔ وحدت محمول:
    دونوں قضیوں کامحمول ایک ہو ورنہ تناقض نہیں ہوگا۔ جیسے
زَیْدٌ قَائِمٌ
اور
زَیْدٌ لَیْسَ بِقَائِمٍ
میں تناقض ہے لیکن
زَیْدٌ قَائِمٌ
اور
زَیْدٌ لَیْسَ بقاعدٍ
میں تناقض نہیں کیونکہ محمول بدل گیا ہے۔
۳۔ وحدت مکان:
    دونوں قضیوں کا مکان ایک ہو ورنہ تناقض نہیں ہوگا ۔جیسے
زَیْدٌ قَائِمٌ فِی السُّوْقِ
اور
زَیْدٌ لَیْسَ بِقَائِمٍ فِی السُّوْقِ
میں تناقض ہے لیکن
زَیْدٌ قَائِمٌ فِی السُّوْقِ
اور
زَیْدٌ لَیْسَ بِقَائِمٍ فِی الدَّارِ
میں تناقض نہیں کیونکہ مکان بدل گیا ہے۔
۴۔ وحدت زمان:
    دونوں قضیوں کا زمانہ ایک ہو ورنہ تناقض نہیں ہوگا۔جیسے
زَیْدٌ اٰکِلٌ فِی اللَّیْلِ
اور
زَیْدٌ لَیْسَ بِاکِلٍ فِی اللَّیْلِ
میں توتناقض ہے لیکن
زَیْدٌ اٰکِلٌ فِی اللَّیْلِ
اور
زَیْدٌ لَیْسَ بِاکِلٍ فِی النَّھَارِ
میں تناقض نہیں۔
۵۔ وحدت شرط:
    دونوں قضیوں میں شرط ایک ہو ورنہ تناقض متحقق نہ ہوگا۔جیسے
زَیْدٌ مُتَحَرِّکُ الْفَمِ بِشَرْطِ کَوْنِہٖ اٰکِلاً
اور
زَیْدٌ لَیْسَ بِمُتَحَرِّکِ الْفَمِ بِشَرْطِ کَوْنِہٖ اٰکِلاً
میں تو تناقض ہے لیکن
زَیْدٌ مُتَحَرِّکُ الْفَمِ بِشَرْطِ کَوْنِہٖ اٰکِلاً
اور
زَیْدٌ لَیْسَ بِمُتَحَرِّکِ الْفَمِ بِشَرْطِ کَوْنِہٖ غَیْرَ اکِلٍ ۔
میں تناقض نہیں۔
Flag Counter