وہ قضیہ جس میں مقدم اور تالی کے درمیان منافات(جدائی) یا عدم منافات صدقا وکذبا دونوں اعتبار سے ہو ۔جیسے
ھٰذَا العَدَدُ اِمَّا زَوْجٌ أَوْفَرْدٌ
( یہ عددیا تو جفت ہے یاطاق)۔
صدقاکا معنی یہ ہے کہ مقدم اور تالی ایک شے میں بیک وقت جمع نہ ہوسکیں اور کذبا کا معنی یہ ہے کہ مقدم اور تالی ایک شے سے بیک وقت جدانہ ہوسکیں ۔ جیسے مذکورہ مثال میں طاق وجفت ایسے مقدم اور تالی ہیں کہ یہ دونوں ایک ساتھ کسی عدد میں نہ تو جمع ہوسکتے ہیں اورنہ ہی جداہوسکتے ہیں ،کیونکہ ہر عدد یاتوجفت ہوگا یاطاق، ایسا نہیں ہوسکتا کہ کوئی عدد نہ تو جفت اور نہ ہی طاق اور نہ ہی یہ ممکن ہے کہ کوئی عدد جفت بھی ہواورطاق بھی۔