Brailvi Books

نصابِ مدنی قافلہ
99 - 197
کے جواب میں
یرحمک اللہ
اتنی آواز سے کہنا کہ وہ سن لے (۴۲) آئندہ کی ہر جائز بات کے ارادے پر ان شاء اللہ عزوجل ، مزاج پرسی پر شکوہ کرنے کی بجائے
الحمد للہ علٰی کلِ حال
، کسی نعمت کو دیکھ کر ماشاء اللہ عزوجل اور معاذ اللہ گناہ ہوتے ہی فوراً توبہ کرنے کی عادت بنانے کیلئے بھی کوشش فرمائیں گے ( ان شاء اللہ عزوجل ) ۔
سونے کی تیاری دُہرائی کے حلقے کے بعد (۴۳)صلوۃ التوبہ (۴۴)سورۃ الملک ، آیت الکرسی ، تسبیح فاطمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا ، سونے کی دعا اور سوتے وقت پڑھنے کے اوراد وغیرہ پڑھ کر (۴۵)عشاء کی جماعت کے وقت سے لیکر دو گھنٹے کے اندر اندر سنت بکس سرہانے رکھ کر سوجائیے ۔ ممکن ہو تو کوئی چیز پیچ میں رکھ لیجئے ۔ مگر کسی کے پاؤں اس سمت ہوتے ہوں تو بیگ نہ رکھیئے جس میں کوئی کتاب یا تحریر ہو نیز دوسروں کے پاؤں اس طرف ہونے کا اندیشہ ہو تو سنت بکس بھی وہیں سرہانے رکھیئے ، جس کے اوپر یا اندر تحریر یا لیبل وغیرہ نہ ہو ۔ اسی طرح تعویذات اور جیب کی تحریرنکال کر ادب کی جگہ پر رکھ دیجئے ، تاکہ کسی اور سونے والے کے پاؤں اس طرف نہ ہوں ، آپ بھی اپنے پاؤں کسی تحریر کی طرف تو نہیں کررہے ، یہ غور کرلیا کریں اور ان باتوں کا ہمیشہ خیال رکھئیے ۔
با ادب با نصیب         بے ادب بے نصیب
    ایک تکیہ پر دو یا ایک چادر میں بھی دو اسلامی بھائی ہر گز ہر گز نہ سوئیں،اپنی چادر یا چٹائی بچھا کر سونے میں احتیاط زیادہ ہے۔(بیدار ہونے پر چادر یا چٹائی اور کپڑے تبدیل کر کے فوراََ تہہ فرما لیا کریں )نظم و ضبط کے ساتھ ایک قطار میں سوئیں ، ہمیشہ دو اسلامی
Flag Counter