| نصابِ مدنی قافلہ |
بھائیوں کے درمیان کم از کم دو ہاتھ کا فاصلہ رکھیں ضرورتاَ ایک یا دو اسلامی بھائی جاگ کر سامان وغیرہ کی حفاظت فرمائیں۔
تہجد صبح صادق سے ۱۹ منٹ قبل تہجد کیلئے جگائیے،نماز تہجد کے بعد اذان فجر تک ذکر و درود اور تلاوت کا سلسلہ جاری رکھئے۔(اگر خزائن العرفان پڑھنا دشوار معلوم ہوتو مفتی احمد یا ر خان نعیمی رحمۃ اللہ علیہ کا نور العرفان پڑھیں کہ کافی آسان ہے اور یہ کنزالایمان ہی کی تفسیر ہے)۔
صدائے مدینہ اذان فجر کے بعد مگر بغیر میگا فون کے دو دو اسلامی بھائی (۴۷)صدائے مدینہ لگائیں ۔امیر اہلسنت دامت برکاتہم العالیہ ارشاد فرماتے ہیں کہ اس بات کا خیا ل رکھئے کہ اتنی زور دار آواز نہ ہو کہ مریضوں ،بچوں اور اسلامی بہنیں گھر میں نماز میں مشغول یا پڑھ کر دوبارہ لیٹ گئی ہوں ان کو تشویش ہو۔درس و بیان کرنے ،نعت شریف پڑھنے اور اسپیکر چلانے وغیرہ میں ہمیشہ نمازیوں ، تلاوت کرنے والوں اور سونے والوں کی ایذارسانی سے بچنا شرعاََ واجب ہے ۔کہیں ایسا نہ ہو کہ ہم ظاہری عبادت سے خوش ہو رہے ہوں مگر اس میں دوسروں کی پریشانی کا باعث بن کر حقیقت میں معاذ اللہ گنہگار اور دوزخ کے حقدار بن رہے ہوں۔
صدائے مدینہ کا طریقہ
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم پڑھ کر تھوڑے تھوڑے وقفے سے درود و سلام کے ذیل میں دئیے ہوئے صیغے پڑھتے رہیں۔
الصلٰوۃ والسلام علیک یارسول اللہ وعلی الک و اصحبک یا حبیب اللہ الصلٰوۃ والسلام علیک یا نبی اللہ وعلی الک واصحبک یا نور اللہ
اب اس طرح صدائے مدینہ لگائیں ۔''میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو اور اسلامی بہنو!