Brailvi Books

نصابِ مدنی قافلہ
98 - 197
د ھرائی کا حلقہ آج جو کچھ سیکھا ہے اُس کو دُہرائیے ۔پھر امیر قافلہ مدنی انعامات کے مطابق (۳۰) اجتماعی فکر ِ مدینہ کروائے۔ جس میں تمام شرکائے قافلہ سنجیدگی اور توجہ کے ساتھ آج مدنی انعامات کے مطابق کہاں تک عمل ہواکے تحت کارڈ پر کرنے کی ترکیب کریں ۔ پھراجتماعی ترغیب دلا کر ارادہ کروائیں کہ (۳۱) روزانہ کم از کم دو اسلامی بھائیوں کو مدنی قافلے میں سفر اورہر ماہ مدنی انعامات کا کارڈ پر کرکے جمع کروانے کیلئے ترغیب دلائیں گے (۳۲) اور ان شاء اللہ عزوجل خود بھی ہر ماہ مدنی انعامات کا کارڈ پر کرکے جمع کروانے کے ساتھ ساتھ تین دن کیلئے مدنی قافلے میں ہر ماہ سفر بھی کریں گے ۔
اخلاقی نکھار کیلئے (۳۳) آپ جناب اور جی کہنے کی عادت ڈالنے اور بات سمجھ میں آنے کے باوجود سوالیہ انداز میں ''ہیں ''یا ''کیا؟''کہنے (۳۴) دوسرو ں کی بات اطمینان سے سننے کی بجائے اس کی بات کاٹ کر اپنی بات شروع کرنے (۳۵) الزام تراشی ، گالی گلوچ کرنے اور نام بگاڑنے سے بچنے (۳۶)عیوب پر مطلع ہونے پر پردہ پوشی اور راز کی بات کی حفاظت کی عادت بنانے (۳۷) جھوٹ ، غیبت ، چغلی ، حسد ، تکبر اور وعدہ خلافی وغیرہ سے خود کو بچانے (۳۸) دوسروں سے مانگ کر چیزیں استعمال کرنے (۳۹)ایسے فضول سوال کرنے سے بچنے جس سے مسلمان عموماً جھوٹ کے کبیرہ گناہ میں مبتلا ہوجاتے ہیں (مثلاً بلاضرورت پوچھنا! کہ بھائی ہمارا کھانا کیسا لگا؟ ، آپ کا سفر کیسا گزرا؟ وغیرہ) (۴۰)عاجزی کے ایسے الفاظ (جن کی دل تائید نہ کرے ) بولنے ، فلمیں ڈرامے دیکھنے اور گانے باجے سننے کی عادت نکالنے (۴۱)سلام کا جواب اور چھینکنے والا
الحمدللہ
عزوجل کہے تو! اس
Flag Counter