اسی دوران دودواسلامی بھائی مقامی اسلامی بھائیوں (خصوصاً جو پہلے آتے تھے اب توجہ نہیں دیتے ) کے پاس علاقے کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں سے مشورہ لے کر (۲۳) ان کے گھر پر ملنے جائیں اور ترغیب دلا کر اپنے ساتھ لے آئیں ، نیز دیگر اسلامی بھائی سنجیدگی کے ساتھ نظریں جھکائے مسجد کے اطراف میں انفرادی کوشش کریں اور نئے نئے اسلامی بھائیوں کو تیار کرکے مسجد میں ساتھ لائیں اور مسجد میں جاری کیسٹ اجتماع میں شرکت فرمائیں ۔ بعد حلقہ انفرادی کوشش کے ذریعے مدنی ماحول کی برکتیں بتا کر مدنی قافلوں میں سفر کی نیتیں کروا کر نام وغیرہ لکھیں اور (۲۴) اپنے ساتھ سفر بھی کروائیں ۔ شرکائے قافلہ کو چونکہ اکثر وقت مسجد ہی میں گزارنا ہے لہٰذا قفل مدینہ سے متعلق ان چند انعامات کے نفاذ میں دونوں جہاں کی عافیت ہے ۔ مثلاً (۲۵) قہقہہ لگانے سے بچتے ہوئے (۲۶) ضروری بات بھی (۲۷) دعوتِ اسلامی کی اصطلاحات کے استعمال کے ساتھ کم لفظوں میں (درست تلفظ کی ادائیگی کا لحاظ رکھتے ہوئے ) (۲۸) لکھ کر یا اشارے سے کیجئے ۔ (۲۹) نظریں جھکا کر سامنے والے کے چہرے پر نگاہیں گاڑے بغیر گفتگو کی عادت ڈالئيے (اس کے لئے قفل مدینہ کی عینک کا استعمال مفید ہے ) اور فضول بات منہ سے نکلنے پر نادم ہوکر درودِ پاک پڑھئے لہٰذا توبہ بھی کریں۔اگر خدا نخواستہ فضول گوئی کا سلسلہ ہو تو کوئی ایک اسلامی بھائی بلند آواز سے