| نصابِ مدنی قافلہ |
امیرِ اہل سنت دامت برکاتہم العالیہ فرماتے ہیں کہ آنکھوں پر قفل ِ مدینہ لگانے کا ایک طریقہ یہ بھی ہے کہ سر سے اوڑھی ہوئی چادر کو آنکھوں پر سِرکا لیا جائے ۔اس طرح ''خلوتِ صغریٰ ''کی سعادت حاصل ہوسکتی ہے اور یہ تصور مدینہ اور قبر وآخرت کے متعلق غور کرنے کا بہترین ذریعہ ہے ۔ہاں !کسی اسلامی بھائی پر انفرادی کوشش کے دوران آنکھوں سے چادر ہٹا لیجئے۔ آپ کا اگر ذہن بنتا ہو تو بالخصوص بس وغیرہ میں ضرور ایسا کیجئے مگر دوسروں کو مجبور مت کیجئے نیز جہاں اس طرح کرنے سے لوگوں کے تشویش میں پڑنے کا اندیشہ ہو وہاں سر اور آنکھوں سے چادر ہٹا دیجئے۔
اسلامی بھائیوں کے نام و پتہ ، مقامی نگران یا قافلہ ذمہ دار کے حوالے کردیجئے ، پھر اوابین کے نوافل اد ا فرما لیجئے۔ (۱۸)ماہانہ کسی بھی ایک دن ۱۱۲ روپے یا کم از کم ۱۲ روپے امام مسجد ، مؤذن یا خادم کو پیش کردیجئے۔ ( یہ خدمت بعد میں علاقے کی مساجد میں بھی جاری رکھیں ) نیز مسجد کی بجلی ، پانی وغیرہ کے اَخراجات کے طور پر ہر اسلامی بھائی کم ازکم ۱۲ روپے کُلی اختیار ات کے ساتھ جمع کروائے ، نگران ساری رقم متولی کے حوالے کرے ، جو اسلامی بھائی نہ دے اس سے اصرار نہ کیاجائے۔
بعدِ نماز عشاء فیضان ِسنت سے ''نمازو جماعت کے فضائل'' پر سات منٹ درس دیجئے اور اس کے بعد (۱۹) کیسٹ اجتماع کی ترکیب کریں ، جس میں ایک دن امیر اہلسنت دامت برکاتہم العالیہ کا بیان اور ایک دن مدنی مذاکرہ سنیں ۔ (باامر مجبوری رسائل عطاریہ حصہ دوم سے بھی حلقہ لگا سکتے ہیں ) (۲۰)کم از کم دو گھنٹے دعوت اسلامی کے مدنی کاموں میں صرف کرنے کی نیت کے ساتھ (۲۱) پردے میں پردہ کے اہتمام اور