| نصابِ مدنی قافلہ |
لمحہ بہ لمحہ موت کے قریب ہوتے جارہے ہیں ۔عنقریب ہمیں اندھیری قبر میں اتار دیا جائے گا۔نجات تمام جہانوں کے پالنے والے خدا احکم الحاکمین جل جلالہ کی اطاعت اور مؤمنین پر رحم و کرم فرمانے والے رسول کریم رؤف رحیم صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم کی سنتوں کی اتباع میں ہے۔
دعوت اسلامی کا ایک مدنی قافلہ۔۔۔۔۔۔ شہر سے آپ کے علاقے کی ۔۔۔۔۔۔ مسجد میں آیا ہوا ہے ۔ ہم نیکی کی دعوت کیلئے حاضر ہوئے ہیں۔ آپ سے عرض ہے کہ آپ بھی ہمارا ساتھ دیجئے ۔۔۔۔۔۔ مسجد میں ابھی بیان جاری ہے ، زہے نصیب ہمارا مان رکھتے ہوئے آپ ابھی تشریف لے چلئے اور چل کر بیان میں شرکت فرما لیجئے ، ہم آپ کو لینے کیلئے آئے ہیں ، آئیے تشریف لے چلئے(اگر وہ تیار نہ ہوں تو کہیں کہ)اگر ابھی نہیں آسکتے تو نمازمغرب وہیں ادا فرما لیجئے ۔ نماز کے بعد ان شاء اللہ عزوجل سنتوں بھرا بیان ہو گا ۔ آپ سے عاجزانہ التجاء ہے کہ بیان ضرور سنئے گا ۔ اللہ عزوجل ہمیں اور آپ کو دونوں جہان کی بھلائیاں نصیب فرمائے ۔ (آمین بجاہ النبی الامین صلی اللہ علیہ وسلم)
مغرب فرض کے بعد اعلان ، مدنی قافلوں میں ہاتھو ں ہاتھ سفر کی ترغیب پر پہلے اور دوسرے دن ( تقریباً ۱۲ منٹ ) اور آخری دن (۲۶منٹ) بیان ہو۔ پہلے دن ترغیب دلاکر نیتیں کروائیں اور دوسرے دن نیت کروانے کے ساتھ نام بھی لکھیں ، آخری رات سفر کی نیت کرنے اور نام لکھوانے والوں کے ساتھ اجتماع کرکے مدنی قافلوں کی بھرپور ترغیب پر بیان ہو ۔ صلوٰۃ و سلام کے تین اشعارپر اختتام کے بعد ہاتھوں ہاتھ تیارہونے والوں کی مدنی قافلوں میں سفر کی ترکیب بنائیے ۔ (۱۷) خود بھی یکمشت ۱۲ ماہ کیلئے سفر کی نیت فرما کر (ممکن ہوتو) ہاتھوں ہاتھ سفر کی ترکیب بنا لیجئے ، (دورانِ سفر اگر گاڑی میں