Brailvi Books

نصابِ مدنی قافلہ
94 - 197
بعدِ نماز ظہرفیضان سنت سے (۱۲منٹ)''حسن اخلاق'' پر درس دیجئے،(ایک اسلامی بھائی کو خیر خواہ بنائیے۔جو درس و بیان میں سب کو مبلغ کے قریب بٹھائے اور جانے والوں کو نرمی کے ساتھ شرکت کی درخواست کرے ۔بعد درس بیٹھے بیٹھے ملاقات کیجئے)اس کے بعد سنتیں سکھانے کا حلقہ لگائیے ۔اس میں باری باری اسلامی بھائی سنتیں دہرائیں۔(۱۹منٹ)

درس و بیان سیکھنے کاحلقہ امیرِ قافلہ ،شرکائے قافلہ کو (۱۹منٹ) درس و بیان سکھائے۔

دعائیں یاد کرنے کا حلقہ (موسمِ سرما میں یہ حلقہ بعد ِنماز عشاء ہو) اس کے بعد حلقہ لگائیے اور اس میں (۱۹منٹ)چھ کلمے شریف،ایمان مفصل ،ایمان مجمل ، (۱۴)مع ترجمہ اور بالغ ،نابالغ اور نابالغہ کے جنازے کی دعائیں ،تلبیہ ،تکبیر تشریق اور دیگر مسنون دعاؤں وغیرہ میں سے (جتنا ممکن ہو)یاد کروائیے۔اذان عصر تک وقفہ استراحت ہو،آرام کیجئے یا کسی مدنی انعام پرعمل کر لیجئے(۱۵)مثلاَ مدنی مکتوب وغیرہ کی ترکیب کر سکتے ہیں(باہر کسی بھی وقت ہر گز مت گھومیئے)

بعدِ نمازِعصر علاقائی دورہ کا اعلان دعا سے پہلے کر لیجئے ،دعا کے بعد نیکی کی دعوت کے فضائل پر ۱۲منٹ بیان ہو،حاضرین کو نیکی کی دعوت کیلئے تیار کیا جائے ۔پھر مدنی مرکز کے دئیے ہوئے طریقے کے مطابق (۱۶)علاقائی دورہ کیجئے اور نیکی کی دعوت کا ذیل میں دیا ہوا مضمون (زبانی یاد کر کے ) پیش کیجئے۔

نیکی کی دعوت (مختصر) ہم اللہ عزوجل کے عاجز بندے اور اس کے پیارے حبیب صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کے ادنیٰ غلام ہیں ۔یقینا زندگی بے حد مختصر ہے ہم