Brailvi Books

نصابِ مدنی قافلہ
93 - 197
(۶) رسائل عطاریہ حصہ اول سے وضو ، غسل اور نماز سکھائیے ، نیز نماز کے اذکار میں سے (۷) اذان ، اسکے بعد کی دعا، اقامت ، سورۃ ُ الفاتحہ ، دعاء ِ قنوت ، التحیات ، درودِ ابراھیم (علیہ السلام) اور کوئی ایک عربی دعا میں سے (جس قدر ممکن ہو) یاد کروائیے ( اور جو اسلامی بھائی ہاتھوں ہاتھ تشریف لائیں ان کو سیکھنے سکھانے کے حلقے میں شامل کرلیجئے) پھر کھانا تناول فرمائیے ۔ (بھوک سے کم کھانے کا ذہن دیتے ہوئے تین انگلیوں سے کھانے کی سنت پر عمل کا مشورہ بھی دیجئے اس کی عادت ڈالنے اور دوسروں کو ڈلوانے کیلئے تھوڑے سے ربڑ بینڈ جیب میں رکھ لئیے جائیں ۔ہر کھانے کے موقع پر بِنْصر یعنی چھُنگلیا کے برابر والی اُنگلی کو موڑ کر اُس میں ربڑ بینڈ ڈال لینا ، ان شاء اللہ عزوجل مفید رہے گا، مگر یہ وضاحت کرتے رہنا ضروری ہے کہ ہم سنت کی عادت بنانے کیلئے ایسا کررہے ہیں ، ورنہ انگلی باندھنا سنت بھی نہیں اور منع بھی نہیں ) ممکن ہوتو (۸)مٹی کے برتن بھی ضرور استعمال کیجئے۔ 

چوک درس ظہر سے قبل کسی بارونق مقام پر حقوق ِ عامہ کا خیال رکھتے ہوئے مثلاً راہ چلنے والے مسلمانوں اور مویشیوں وغیرہ کا راستہ روکے بغیر (۹)روزانہ کم از کم دو درس دینے کی نیت کے ساتھ چوک درس دیجیے۔(۱۰)اذان ہونے پر خاموش ہوجائیے اور اذان کا جواب دیجئے۔اس دوران اشارہ سے گفتگو اور رکھنے اٹھانے وغیرہ کے کاموں سے بھی اجتناب کیجئے(اذان و اقامت کے وقت ہمیشہ اسی طرح اہتمام فرمائیے) تمام اسلامی بھائی کم از کم ایک اسلامی بھائی کو ساتھ لاکر نماز ِ ظہر (۱۱) بمع سنت قبلیہ(۱۲)پہلی صف میں تکبیر اولیٰ کے ساتھ (۱۳)خشوع و خضوع کی سعی کرتے ہوئے باجماعت اد اکیجئے۔بعد نماز پورے آداب کا خیال رکھتے ہوئے دعامانگئے۔(ہر نماز میں اسی طرح اہتمام فرمائیے اور جن نمازوں میں نوافل ہیں،وہ بھی ادا کیجئے)۔