نیکی کی دعوت میں اول تا آخر شرکت کرنی ہے ۔ ۴۔ہفتہ واری اجتماع میں پابندی کے ساتھ شروع سے آخر تک حاضری دینی ہے ۔ ۵۔روزانہ مدنی انعامات کا فارم پر کرنا اور ہر ماہ اپنے یہاں کے ذمہ دار کو جمع کروانا ہے۔ ۶۔زندگی میں یکمشت۱۲ ماہ ، ہر ۱۲ ماہ میں ۳۰ دن اور عمر بھر میں ہر ماہ ۳ دن کیلئے مدنی قافلوں میں سفر کرناہے ۔ ۷۔انفرادی کوشش کے ذریعے اسلامی بھائیوں کو مدنی ماحول میں لانا ہے ۔ میں بھی ان مدنی کاموں کو کرنے کی نیت کرتاہوں اورآپ بھی نیت فرما لیجئے ۔ زور سے کہے ! ''ان شاء اللہ عزوجل۔''
نیکی کی دعوت (۱۲ منٹ ) مختصر نیکی کی دعوت سب کو حفظ کروائیے ، جو بخوشی سناناچاہے وہ کھڑا ہوکر سنائے ۔ (۵۵:۱۰ سے ۰۷:۱۱)
انفرادی کوشش (۱۲ منٹ ) امیر قافلہ ہر اسلامی بھائی کا انفرادی کوشش کرنے کا ذہن بنائے اور طریقہ سکھائے ۔ (۰۷: ۱۱ سے ۱۹:۱۱)
پھر11:20سے12:00 تک (۴۱ منٹ کیلئے ) (۳) نظریں جھکائے باوقار انداز میں(۴)عام مسلمانوں کے پاس خود جا کر ان کو سلام کرکے اصلاحِ اعمال، گناہوں سے اجتناب اور موت و آخرت کی سوچ دیتے ہوئے مدنی قافلوں میں سفر کیلئے انفرادی کوشش کیجئے۔ (۵) مخاطب کے چہرے پر نگاہیں گاڑے بغیر گفتگو کرنے کی کوشش فرمائیے۔ (اس کی عادت بنانے کیلئے ان شاء اللہ عزوجل قفلِ مدینہ کے عینک کا استعمال صحیح رہے گا) اس دوران ۲ رفقاء مسجد میں سیکھنے سکھانے کا عمل جاری رکھیں اور ''سات مدنی کاموں''کے نفاذ کیلئے آپس میں ایک دوسرے کا ذہن بنائیں ۔
نماز سیکھنے کا طریقہ ۰۰:۱۲ سے ۳۰:۱۲ (۳۰ منٹ کیلئے)