میں بمع رفقاء جاکر درس دینے اور کھانا پکانے کی ذمہ داریاں تقسیم کرے ۔ کھانے کی تیاری اشراق و چاشت سے لیکر مشورے کے حلقے سے پہلے کرلی جائے ۔ نیز دو وقت کا سالن ایک ساتھ ہی تیارکر لیا جائے ۔ روزانہ بدل بدل کر ذمہ داریاں دی جائیں ، یہ نہ ہو کہ روزانہ کیلئے دھونے پکانے وغیرہ والا مخصوص کرلیا کہ بے چارہ سنتیں سیکھنے سے ہی محروم رہے ۔ ایک اسلامی بھائی کی ذمہ داری یہ ہو کہ ضرورتاً آرام کے وقفے میں جاگ کر سامان وغیرہ کی حفاظت کرے ۔ ہر اسلامی بھائی کو ''اعلانِ عصر و مغرب '' یاد کرواکر باری باری سب سے اعلان کروائیے۔ (چالیس منٹ)
مدنی مقصد (۱۵ : ۱۰ سے ۵۵:۱۰ ) امیر قافلہ فیضان ِ سنت کے باب نیکی کی دعوت اور امیراہلسنت مدظلہ العالی کے سنتوں بھر ے بیانا ت کے رسائل میں سے بیان کے ذریعے اسلامی بھائیوں میں نیکی کی دعوت کا جذبہ بیدار کرے اور اس مدنی مقصد کے تحت کہ مجھے اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش کرنی ہے (ان شاء اللہ عزوجل ) ہر اسلامی بھائی کا ذہن بنائیں کہ اپنی اصلاح کی کوشش کیلئے مدنی انعامات پر عمل اور ساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش کیلئے مدنی قافلوں میں سفر کرنا ہے ۔ ان دونوں کا عادی بننے کیلئے مجھے اپنی ذات پر یہ سات مدنی کام نافذ کرنے ہیں ۔ ۱۔ہر نماز باجماعت مسجد میں ادا کرنی ہے اور اس کیلئے کم ازکم ایک کو دعوت دیکر اپنے ساتھ مسجد میں لے جانا ہے ۔ ۲۔ روزانہ کم ازکم ۲ گھنٹے مدنی کاموں پر صرف کرنے ہیں ( اس میں، ہر روز ۲دودرس ایک گھر اور ایک مسجد وغیرہ میں دینا یا سننا ، انفرادی کوشش کے ذریعے نماز اور مدنی قافلے وغیرہ کے لئے اسلامی بھائیوں کو تیار کرنا اور جو پہلے آتے تھے مگر اب نہیں آتے ان سے ملنا ہے وغیرہ وغیرہ شامل ہے )۔ ۳۔ ہرہفتے چھٹی کے دن ایک دن علاقائی دورہ برائے