| نصابِ مدنی قافلہ |
سے فارغ ہو کر 9:00بجے ناشتہ کریں گے اور ان شاء اللہ عزوجل ساڑھے نو بجے دوبارہ اسی طرح مدنی مشورہ کا حلقہ شروع ہوجائے گا ، میں بھی اس پر عمل کی نیت کرتا ہوں ،آپ تمام اسلامی بھائی بھی نیت فرما لیجئے ،زور سے کہيے ان شاء اللہ عزوجل ۔''
جدول کی دہرائی کے بعداعلانات کی دہرائی ہو، امیر قافلہ پہلے کھڑے ہوکر خود اعلان دُہرائے۔ دہرائے جانے والے اعلانات درجِ ذیل ہیں۔اعلانِ فجر
"بسم اللہ الرحمٰن الرحیم۔۔۔۔۔۔ الصلوٰۃ والسلام علیک یا رسول اللہ
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! ابھی دعا کے فورًا بعد ان شآء اللہ عزوجل سنتوں بھرا بیان ہوگا تشریف رکھئيے اور ڈھیروں ثواب کمائيے۔"
اعلانِ عصر
"بسم اللہ الرحمٰن الرحیم ۔الصلوٰۃ والسلام علیک یا رسول اللہ''
آپ کے علاقے میں نیکی کی دعوت عام کرنے کے لئے آپ کی مدد درکار ہے برائے کرم دعا کے بعد تشریف رکھئیے اور ڈھیرو ں ثواب کمائيے۔"
اعلان ِمغرب
"بسم اللہ الرحمٰن الرحیم۔۔۔۔۔۔ الصلوٰۃ والسلام علیک یا رسول اللہ
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! ابھی نماز کے فورًا بعد ان شآء اللہ عزوجل سنتوں بھرا بیان ہوگا تشریف رکھئيے اور ڈھیروں ثواب کمائيے۔"
اعلانات کی دہرائی کے بعد امیرِ قافلہ درس وبیان و دیگر مساجد میں فجر و ظہر