Brailvi Books

نصابِ مدنی قافلہ
89 - 197
نمازِ عشاء باجماعت ادا کی جائے گی ۔
    درس کے بعد ان شاء اللہ عزوجل کیسیٹ اجتماع ہوگا یا رسائل عطاریہ میں سے (ایک مدنی انعام ) رسالہ پڑھ کر سنایا جائے گا ، اس دوران کچھ اسلامی بھائی ۱۹ منٹ کے لئے باہر جاکر نئے اور پرانے اسلامی بھائیوں پر انفرادی کوشش والے مدنی انعام کی ترکیب بنائیں گے۔اس کے بعد دہرائی کا حلقہ ہوگا پھر صلوۃ التوبہ اور سورہ ملک والے مدنی انعام پر عمل کی سعادت حاصل کی جائے گی ، اس کے بعد تمام اسلامی بھائی اجتماعی طور پر فکرِ مدینہ والے مدنی انعام پر عمل کی سعادت پاکر مدنی انعام کے مطابق سنت بکس سرہانے رکھ کر سوتے وقت کے اوراد پڑھ کر ممکنہ صورت میں پردے میں پردہ کی ترکیب کر کے سو جائیں گے ۔
    وقت مناسب پر تہجد کی نماز کے لئے جگایا جائے گا ، تمام اسلامی بھائی تہجد کی نماز والے مدنی انعام پر عمل کی سعادت حاصل کریں گے پھر شجرۂ عطاریہ والے مدنی انعام پر عمل کرتے ہوئے تلاوت اور ذکر ودرود میں مشغول ہوجائیں گے ۔ اذانِ فجر کے بعد تمام اسلامی بھائی صدائے مدینہ والے مدنی انعام پر عمل کی سعادت پانے کے لئے مسجد سے باہر تشریف لے جائیں گے۔ جماعتِ فجر سے تقریباً دس منٹ قبل واپس آکر مسجد کی پہلی صف میں تکبیر اولیٰ والے مدنی انعام کے مطابق نمازِ فجر باجماعت ادا کریں گے ۔ پھران شاء اللہ عزوجل بیان ہوگا ، اس کے بعد ان شاء اللہ عزوجل سیکھنے سکھانے کا عمل جاری رہے گا ۔ پھر تمام اسلامی بھائی اشراق وچاشت کے نوافل ادا کرنے والے مدنی انعام پر عمل کی سعادت حاصل کریں گے ۔ پھر وقفۂ برائے آرام ہوگا ۔ 8:45پر تمام اسلامی بھائیوں کو نیند سے بیدار کیا جائے گا ۔ تمام اسلامی بھائی طبعی حاجت وغیرہ
Flag Counter