Brailvi Books

نصابِ مدنی قافلہ
9 - 197
آہ ! اسلام سے دُ وری
مدینہ (۷)    مدنی تربیت گاہ باب المدینہ سے ایک مدنی قافلہ ۳ دن کیلئے باب المدینہ کے اطراف میں واقع ایک گوٹھ میں پہنچا ۔اس مدنی قافلے میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلس ِ شوریٰ کے ایک رکن بھی شامل تھے ۔تیسرے اور آخری دن جب دوپہر کے کھانے سے پہلے حلقہ لگا ہوا تھا تو ایک نوجوان مسجد میں آیا اورکہنے لگا کہ'' مجھے ایک مسئلہ پوچھنا ہے ۔''چنانچہ دو اسلامی بھائی اسے ایک طرف لے گئے ۔اس نوجوان نے کہاکہ،'' میں مسجد کے قریب سے گزر رہا تھا کہ اچانک میرے دل میں خیال آیا کہ یہاں ایک قافلہ آیا ہوا ہے، ان سے معلومات حاصل کرتاہوں کہ مسلمانوں اور قادیانیوں میں کیا فرق ہے ؟''پھر اس نے بتایاکہ ''میری معلومات کے مطابق قادیانی بھی ہماری ہی طرح ہوتے ہیں ، دونوں کے پاس ایک جیسا قرآنِ پاک ہے، ان کی تمام عبادتیں ہماری عبادتوں کی مثل ہیں ۔ میرے کافی دوست اس طرف (قادیانیوں کی طرف) مائل ہوچکے ہیں اورمیں بھی پچھلے ہفتے قادیانی بننے کے فارم پر سائن کرنے والا تھا مگر کسی وجہ سے نہیں کرسکا،اب آپ مدنی قافلے والے مجھے صحیح معلومات فراہم کریں کہ مسلمان اور قادیانی میں کیا فرق ہے؟'' اس نے مزید بتایا کہ،'' میں ان کی عبادت گاہ میں بھی جا چکا ہوں،میرے پاس ان کی بہت کتابیں بھی ہیں ،میرا یہ ذہن بنایا گیا ہے کہ نمازیں پانچ نہیں ہوتیں بلکہ تین ہوتی ہیں جو تین منٹ میں ادا کی جاسکتی ہیں۔'' اس کی بات سننے کے بعد جب اس پر انفرادی کوشش کی گئی تو الحمد للہ عزوجل! اس نے توبہ کر لی اور عطاری سلسلہ میں بھی داخل ہوگیا اور اپنے دوستوں کو بھی اُس باطل مذہب سے بچانے کیلئے آئندہ ملاقات کروانے کی بھی ترکیب بنائی۔
Flag Counter