ظہرمیں جلدی سے تیار ہو کر مسجد کی پہلی صف میں مع تکبیر اولیٰ والے مدنی انعام کے مطابق باجماعت نمازِ ظہر ادا کی جائے گی ۔ نمازِ ظہر کے بعد درس دینے یا سننے والے مدنی انعام پر عمل کی سعادت حاصل کی جائے گی ۔ پھر ان شاء اللہ عزوجل سیکھنے سکھانے کا عمل جاری رہے گا ، وقت ملے گا تو آرام کر لیا جائے گا ، ورنہ اذانِ عصر سے قبل فوراً تیار ہو کر ، نمازِ عصر مسجد کی پہلی صف میں مع تکبیر اولیٰ والے مدنی انعام کے مطابق بمع سنت قبلیہ باجماعت ادا کی جائے گی ۔ نماز کے بعد ایک اسلامی بھائی اعلان فرمائیں گے پھر ان شاء اللہ عزوجل بیان ہوگا ۔ بیان کے بعد علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت والے مدنی انعام پر عمل کی سعادت حاصل کرنے کے لئے ان شاء اللہ عزوجل باہر جائیں گے ۔ اس دوران مسجد میں درس وبیان کا سلسلہ جاری رہے گا ، اذانِ مغرب سے تقریباً دس منٹ قبل دوبارہ مسجد میں آجائیں گے اور طبعی حاجات وغیرہ سے فارغ ہو کر اذان واقامت کے وقت خاموش رہ کر جواب دینے والے مدنی انعام کے مطابق باجماعت نماز ادا کریں گے ۔ نماز کے بعد ایک اسلامی بھائی اعلان کریں گے پھر ان شاء اللہ عزوجل بیان ہوگا ۔بیان کے بعد ۱۲ منٹ انفرادی کوشش کرنے والے مدنی انعام پر عمل کی سعادت حاصل کی جائے گی ، کھانا میسر ہوا تومدنی انعامات کے مطابق پردے میں پردہ کی احتیاط کےساتھ پیٹ کا قفل ِ مدینہ لگاتے ہوئے کھالیا جائے گا ورنہ اذانِ عشاء سے قبل جلدی تیاری کر کے مسجد کی پہلی صف مع تکبیر اولی والے مدنی انعام کے مطابق