جدول مدنی انعامات کے مطابق مرتب کرنے کی کوشش کی گئی ہے ، جہاں جہاں منقش ھلالین (خوبصورت بریکٹ) کے ساتھ نمبر دئیے گئے ہیں وہ مدنی انعام ہیں۔
مدنی مشورہ کا حلقہ(9:30 سے 10:15) مسجد میں پہنچ کر (۱) باوضو رہنے کی نیت کے ساتھ وضو فرما کر مکروہ وقت نہ ہو تودوگانہ ادا کیجئے ،دوگانہ میں تحیّۃالوضو اور(۲) تحیّۃ المسجد بھی آگئی ۔ اگر تھکن ہوتو آرام لیکر ، ورنہ اب (۵منٹ) تلاوت و نعت کے بعد امیرِ قافلہ مختلف امورکے بارے میں مشورہ کرے ، (روزانہ صبح ساڑھے نو بجے مدنی مشورے سے قبل تلاوت ونعت (۵ منٹ ) کا اسی طرح اہتمام فرمائیے )۔ مشورہ کو تین حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے: (I) جدول کی دُہرائی(ii) اعلانات کی دُہرائی (iii) درس و بیان وغیرہ کی ذمہ داریاں تقسیم کرنا۔جدول کی دہرائی اس طرح کی جائے ، ''الحمدللہ عزوجل مدنی مشورے کا حلقہ جاری ہے ،ان شاء اللہ عزوجل ساڑھے ۱۲ بجے تک سیکھنے سکھانے کا عمل جاری رہے گا۔ اس کے بعد کھانا تیار ہوا تو سنت کے مطابق بیٹھ کر پردے میں پردہ والے مدنی انعام پر عمل کرتے ہوئے کھا لیاجائے گا ورنہ نگاہیں جھکائے