Brailvi Books

نصابِ مدنی قافلہ
86 - 197
ہے ۔
نمازِ تہجد کی ادائیگی
    وقتِ مناسب پر نمازِ تہجد کیلئے اُٹھایا جائے ۔ نمازِ تہجد کی ادائیگی کے بعد تمام اسلامی بھائی اذانِ فجر تک ذکر و درود میں مصروف رہیں۔ پھراذان ہوتے ہی تمام اسلامی بھائی صدائے مدینہ کے لئے باہر تشریف لے جائیں۔
    صدائے مدینہ لگانے کے بعد اُسی مسجد میں نمازِ فجر تکبیر اولیٰ کے ساتھ پہلی صف میں ادا کریں۔ نماز کے بعد ایک اسلامی بھائی اعلان کرنے اور دوسرے اسلامی بھائی بیان کرنے کی سعادت حاصل کریں۔بیان وملاقات کے بعد سیکھنے سکھانے کا عمل جاری رکھیں۔ پھرطلوع آفتاب کے بیس منٹ بعد اشراق و الضحٰی کے نوافل ادا کریں۔نوافل کی ادائیگی کے بعد وقفۂ آرام ہو گا۔ وقتِمناسب پر اسلامی بھائیوں کو ناشتہ کے لئے اٹھائیں۔ پھرناشتہ کرنے کے بعد 9:30 بجے مدنی مشورہ کا حلقہ شروع فرمادیں۔
Flag Counter