| نصابِ مدنی قافلہ |
نماز ِ مغرب کے بیان اور ملاقات کے بعدعشاء کی نماز سے قبل کھانا کھا لیا جائے کیونکہ عشاء کے بعد کھانا کھانے کی صورت میں جدول کے بقیہ حلقے متاثر ہوں گے۔لہذا! ملاقات کے فوراًبعد ایک اسلامی بھائی روٹیاں لے آئے اور کھانے کی ترکیب بنائی جائے۔ اگر اخراجات اجازت دیں تو مدنی قافلے میں سفر کی نیت کرنے والے اسلامی بھائیوں کو اپنے ساتھ دستر خوان پر کھانا کھلائیں۔ ان شآء اللہ عزوجل مدنی قافلے والوں کی صحبت کی برکت سے ان کی نیت میں مزیدپختگی آئے گی۔اس کے بعد جن اسلامی بھائیوں نے اُنہیں نیت کروائی ہے،انہیں گھر تک چھوڑ کرآئیں اور اسی بہانے ان کا گھر بھی دیکھ لیں۔اذان ِعشاء سے قبل طبعی حاجات سے فارغ ہو کر پہلی صف میں تکبیر اولیٰ کے ساتھ نمازِ عشاء ادا کی جائے۔
نماز ِعشاء کے بعد حلقے
نمازِ عشاء کے بعد ایک اسلامی بھائی درس دیں ۔ اس درس کا دورانیہ بھی ۷ منٹ ہے۔ مدنی قافلے میں عشاء کے بعد کیسٹ اجتماع کی ترکیب کی جائے ، جس میں ایک روز بیان او ر ایک روز مدنی مذاکرہ سننے کی ترکیب بنائی جائے اوراگر کوئی مجبوری ہوتو رسائلِ عطاریہ سے حلقہ لگایا جائے۔ اسی دوران کچھ اسلامی بھائی''خصوصی'' اور ''عمومی'' ملاقات کے لئے باہر جائیں ۔
فکرِ مدینہ اورسیکھی جانے والی باتوں دہرائی کا حلقہ
کیسٹ اجتماع کے حلقے کے بعد صلوٰۃُ التوبہ کے نوافل ادا کئے جائیں اور سورۃ الملک پڑھی جائے ۔ پھر دن بھر میں جو سیکھا ہے اس کی دُہرائی کی جائے۔ اس دوران تمام شرکاء فکر ِمدینہ کے ذریعے مدنی انعامات کا کارڈ پُر کریں۔ اس کے بعد آرام کا وقفہ