Brailvi Books

نصابِ مدنی قافلہ
84 - 197
اسلامی بھائیوں کا یہ ذہن بنانے کی بھی کوشش کرتا رہے کہ ''ہم بار بارمدنی قافلوں میں سفر کریں گے تو ان شآء اللہ عزوجل سیکھ جائیں گے۔'' کیونکہ اگر امیرِ قافلہ نے اپنی توجہ محض سکھانے پررکھی اورقافلوں میں بار بار سفر کا ذہن نہیں بنایا تو ہو سکتا ہے کہ اسلامی بھائی ان چیزوں کو تویاد کر لیں لیکن وہ آئندہ مدنی قافلے میں سفر نہ کریں اور یوں یاد کیا ہوا بھی بھول جائیں۔لہذا! اصل کامیابی یہ ہے کہ امیر قافلہ، شرکائے قافلہ کا یہ ذہن بنائے کہ ہمیں اپنی مصروفیات سے وقت نکال کر ہر ماہ تین دن ہر بارہ ماہ میں ۳۰ دن اور عمر بھر میں یکمشت ۱۲ ماہ راہ خدا عزوجل میں سفر کرنا ہے۔
اس حلقے کے بعد وقفۂ  آرام ہے۔
وقفہ آرام
    پیارے اسلامی بھائیو! کسی بھی وجہ سے کسی بھی حلقے کا وقت نہ بڑھایا جائے اور نہ ہی کسی حلقے کو ترک کیا جائے کہ دونوں صورتوں میں جدول کی خلاف ورزی لازم آئے گی ۔

    وقفۂ  آرام میں کوئی اسلامی بھائی مسجد سے ہر گزباہرنہ جائے۔ اگرکسی کو نیند نہ آئے تو انفرادی طور پر کچھ یاد کر لے یا کسی مدنی انعام پر عمل کی سعادت حاصل کر لے۔ تمام اسلامی بھائی محراب کے بائیں جانب سنت کے مطابق آرام فرمائیں۔ اپنے نیچے اپنی چادر ضروربچھا لیں اور مسجد کی دری کوہر گز تکیہ نہ بنائیں۔
اذانِ عصر سے عشاء تک کے معاملات
     اذانِ عصر سے قبل تمام طبعی حاجات سے فارغ ہو کر تکبیر اولیٰ کے ساتھ پہلی صف میں نمازادا کی جائے اور علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت کی ترکیب بنائی جائے۔
Flag Counter