اس کے بعد ۱۹ منٹ کا حلقہ لگایا جائے جس میں امیرِ قافلہ ایمانِ مفصل ومجمل ، کلمے اور دعائیں یاد کرنے کی اہمیت و فضیلت واضح کرے اوراسلامی بھائیوں کو مختلف دعائیں ، ایمانِ مفصل ومجمل اورکلمے یاد کروانے کی ترکیب بنائے۔
یاد کروانے میں ترتیب یہ ہونی چاهئے کہ پہلے ایمانِ مفصل (بمعہ ترجمہ) ، پھر ایمانِ مجمل،پھر چھ کلمے(بمعہ ترجمہ)اوراس کے بعدمیں مسنون دعائیں یاد کروائی جائیں۔ایسا نہیں ہونا چاهئے کہ قافلوں میں ایمان ِمفصل و مجمل و کلمے وغیرہ یاد کرانے کی ترکیب بنانے کی بجائے چند مخصوص دعائیں ہی دُہرائی جاتی رہیں۔
دورانِ حلقہ جو اسلامی بھائی سنانے کے لئے ہاتھ اٹھا ئے، اس سے سن لیں لیکن جنہیں یاد نہ ہو یا تھوڑا یاد ہو اس طرح کی باتیں کر کے انہیں شرمندہ نہ کیا جائے، ''ارے! آپ کو تو کلمے بھی یاد نہیں۔''،'' اتنے پرانے ہو نے کے باوجود آپ کو ابھی تک ایمان کی صفتیں یاد نہیں ہوئیں۔'' کہ ایسے جملے کہنے سے شرکائے قافلہ کی دل آزاری بھی ہو سکتی ہے۔ امیرِ قافلہ کو چاهئے کہ ان چیزوں کو یاد کرواتے وقت نرمی اختیار کرے کیونکہ اگر امیر قافلہ نے سختی کی اور یاد کرواتے وقت ڈانٹتا رہا تو عین ممکن ہے کہ اسلامی بھائی دل برداشتہ ہو جائیں اور آئندہ مدنی قافلوں کے سفر سے محروم رہیں۔ امیرِ قافلہ ہر حلقے میں