Brailvi Books

نصابِ مدنی قافلہ
82 - 197
 (۲)    ایسا نہ ہو کہ امیرِ قافلہ ،اسلامی بھائیوں کو صرف کھانے ہی کی سنتیں اور آداب سکھاتے ر ہیں، بلکہ دیگر سنتیں بھی سکھائی جائیں۔

(۳)    امیر قافلہ اس حلقے میں پہلے سنتوں پر عمل کرنے کی ترغیب دلائے اور پھر روزانہ مختلف سنتیں یاد کروائے۔پھر اس کی دُہرائی بھی ہو ، محض پڑھ کر نہ سنا دی جائیں۔

(۴)    لیکن سنتیں دُہرانے میں اس بات کا خاص خیال رکھا جائے کہ جو روانی سے نہ سنا پائے، کسی بھی طرح سے اس کی دل آزاری نہ ہو۔

(۵)     ۱۹ منٹ کے حلقے میں کم از کم ۱۲ سنتیں تو روزانہ اسلامی بھائیوں کو زبانی یاد کرواہی دیں۔

(۶)     اگرکسی دوسری مسجد کے مقامی اسلامی بھائی حلقے میں شریک ہوں تو انہیں باقاعدہ سفر کر کے سیکھنے کی دعوت دی جائے۔ یہ دعوت نہایت نرمی سے دی جائے تا کہ یہ اسلامی بھائی دوبارہ بھی حلقوں میں شامل ہو سکیں۔
 (۲) درس سیکھنے کا حلقہ
    امیرِ قافلہ ۱۹ منٹ کا حلقہ لگائے جس کے دوران مسجد میں درس دینے کے فوائد بتائے اورشرکائے قافلہ کو اپنے علاقے میں درس دینے کی ترغیب دلانے کے بعد نیت بھی کروائے۔ پھر سب کو درس کا طریقہ سکھائے اوردرس دینے کے طریقے کی مشق بھی ہونی چاہے ۔ پہلے امیر قافلہ خود درس کرکے دکھائے ،پھر باری باری تمام شرکاء سے کروائے۔ روزانہ اسی طرح کچھ نہ کچھ درس وبیان سے متعلق سیکھا جائے ۔
    جن اسلامی بھائیوں کو درس دینا آتا ہو وہ دوسرے اسلامی بھائیوں کو سکھائیں اور خود بیان سیکھنے کی کوشش فرمائيں ۔ تمام شرکائے قافلہ درس سیکھنے کے بعد یہ نیت
Flag Counter