Brailvi Books

نصابِ مدنی قافلہ
81 - 197
مساجدہی میں جائیں اوربقیہ اسلامی بھائی اسی مسجد میں ٹھہریں جہاں قافلہ آیا ہوا ہے۔

(۲)    دوسری مساجد میں اسلامی بھائیوں کورفیق کی ترکیب سے بھیجیں اور تینوں دن بغیر تبدیل کئے انہی اسلامی بھائیوں کو بھیجا جائے۔

(۴)    ان مساجد میں جانے والے اسلامی بھائی جن اسلامی بھائیوں کو مدنی قافلوں میں تیار کریں، ان سے دوبارہ ملاقات ہونے پر ہاتھوں ہاتھ قافلے میں سفر کے لئے تیار کرنے کی کوشش کریں۔

(۵)    ظہر کی نماز کے بعد فیضان ِ سنت کے ابواب اورامیرِاہلِ سنت مدظلہ العالی کے مختلف رسائل میں سے درس دیا جائے۔

(۶)    دوسری مساجد میں درس دینے والے اسلامی بھائی درس کے بعد وہاں کے نمازیوں سے ملاقات کر کے انہیں دعوت دیں کہ'' فلاں مسجد میں ہمارا مدنی قافلہ آیا ہوا ہے۔ آپ وہاں ہمارے ساتھ چلیں وہاں سیکھنے سکھانے کا عمل جاری ہے۔''اس طرح کوشش کر کے اُن اسلامی بھائیوں کو اپنے ساتھ لیتے آئیں۔

(۷)    تینوں مساجد میں ظہر کے درس کے بعداسلامی بھائیوں پر انفرادی کوشش کر کے ہاتھوں ہاتھ سفر کی ترغیب دلائیں اور ان کے نام لکھیں۔

(۸)    تمام مساجد میں ظہر کے درس کا دورانیہ ۷ منٹ ہے۔
 ( ۱ ) نمازِ ظہر کے بعدسنتیں سیکھنے کا حلقہ (۱۹ منٹ)
 (۱)    درس سے فارغ ہوتے ہی امیر قافلہ کو چاہے کہ اسلامی بھائیوں کو جمع کر کے سنتیں سیکھنے سکھانے کا حلقہ شروع فرمادیں۔ یہ حلقہ درس و ملاقات کے بعد ۱۹ منٹ کا ہوتا ہے۔
Flag Counter