پیارے اسلامی بھائیو!یہ نکتہ ذہن نشین کر لیں کہ ایک مدنی قافلہ کو تین مسجدوں میں کام کرنا ہے ایک وہ مسجد جہاں قافلہ ٹھہرا ہوا ہے ،دوسری اور تیسری وہ مساجد جہاں ظہر و فجر میں باآسانی درس و بیان کی ترکیب بنائی جا سکے۔ لیکن عصر و مغرب و عشاء قافلے کے تمام شرکاء اسی مسجد میں ادا کریں جہاں قافلہ ٹھہرا ہوا ہے۔ بعض اوقات مقامی اسلامی بھائی مطالبہ کرتے ہیں کہ کہ قافلے کو تقسیم کر کے اِس مسجد کے ساتھ ساتھ دوسری مسجد میں بھی علاقائی دورہ کرلیں۔ ایسی صورتِ حال میں امیر قافلہ کو چاہے کہ مقامی اسلامی بھائیوں کو نرمی سے سمجھائیں کہ ''مدنی مرکز کے دئيے گئے جدول کے مطابق ہمارا قافلہ ایک ہی مسجد میں علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت کریگا۔ ان شآء اللہ عزوجل ! دوسری مساجدمیں فجر و ظہر میں جا کر کام کی ترکیب بنائیں گے۔''
(۱) اگر کسی قافلے میں زیادہ مثلاً آٹھ اسلامی بھائی ہوں توبھی قریب کی دو