Brailvi Books

نصابِ مدنی قافلہ
79 - 197
    جدول کے مطابق کھانے سے فارغ ہوتے ہی اذانِ ظہر سے پہلے چوک درس کی ترکیب بنائی جائے۔ اگراس سلسلے میں امیر قافلہ تیزی دکھائیں گے تو ان شآء اللہ عزوجل بآسانی چوک درس کی ترکیب بن جائے گی۔ خیر خواہ اسلامی بھائی کھانے سے فارغ ہوتے ہی برتن و دستر خوان اٹھالیں تاکہ ظہر کے لئے آنے والے نمازی بدظن نہ ہوں۔یونہی اتناآہستگی سے نہ کھائیں کہ اذان ِ ظہر ہوجائے اور چوک درس رہ جائے ۔
چوک درس دینے کا طریقہ
 (۱)    چوک درس اذان سے پہلے دیا جائے۔

(۲)    درس اسی چوک میں دیا جائے جو اس مسجد سے قریب ہو جہاں قافلہ ٹھہرا ہوا ہو۔

(۳)    چوک درس ایک ہی مقام پر دیا جائے، دیگر مساجد کے قریب یادوردراز چوکوں پر جا کر درس کی ترکیب نہ بنائی جائے۔

(۴)    درس شروع ہونے سے پہلے خیر خواہ اسلامی بھائیوں کو جمع کر لیں۔

(۵)    درس کے آخر میں اپنے قافلے کا تعارف ضرور کروایا جائے پھر جس مسجد میں قافلہ ٹھہرا ہواہو،اسلامی بھائیوں کو اسی مسجد میں ظہر کی نماز باجماعت ادا کرنے اور قافلے والوں سے آکر ملاقات کی دعوت دی جائے۔

(۶)    درس کے بعد ملاقات کر کے بھی باجماعت نماز ادا کرنے کی ترغیب دلائی جائے۔

(۷)    جواسلامی بھائی نمازِ با جماعت کے لئے تیار ہوں ان کو اپنے ساتھ ہی مسجد میں لے جائیں۔
Flag Counter