(۱) مدنی قافلہ میں عموماً ہلکا پھلکا ناشتہ کیا جاتا ہے جس کی وجہ سے شرکاء قافلہ کو جلدبھوک محسوس ہوتی ہے، لہٰذا وقت کی پابندی کی جائے۔ (۲) اگرکھانا ظہر کے بعد کھائیں گے توتاخیر سے کھانے کی وجہ سے اسلامی بھائی فوراً قیلولہ(یعنی آرام ) کی طرف مائل ہوں گے، جس کی وجہ سے ظہر کے بعد کا جدول متاثر ہو گا۔ (۳) 12:30 بجے کھانا کھانے کی برکت سے اسلامی بھائی فوراً نماز و چوک درس کے لئے تیار ہو نے کی کوشش کریں گے اوریوں ظہر کے بعد صرف ہونے والا وقت بچ جائے گا۔
پیارے اسلامی بھائیو!عین ممکن ہے قافلے میں تربیت حاصل کرنے والے ان اسلامی بھائیوں کو وقتاً فوقتاً امیر قافلہ بننے کی سعادت بھی حاصل ہو ۔ اس لئے اگرجدول پر کامل طور پر عمل نہ کرنے کی بناء پر تربیت میں کمی رہ گئی تو لامحالہ جب وہ امیرِ قافلہ بنیں گے تو ان کے لئے جدول پر عمل کروانا بے حد مشکل ثابت ہوگا اور جدول پر عمل میں کمی کا یہ سلسلہ کئی مدنی قافلوں کو متأثر کریگا اورمدنی قافلے مضبوط اور مستحکم انداز میں سفر نہیں کر سکیں گے۔
لہذا!ہم میں سے ہر اسلامی بھائی اپنا یہ ذہن بنائے کہ ہم خواہ کسی بھی حیثیت سے(امیرِ قافلہ بن کر یا شریک ِ قافلہ بن کر ) مدنی قافلوں میں سفر کریں تو جدول کی پابندی کرنے کے سلسلے میں بھر پور انفرادی کوشش کریں گے ۔ان شاء اللہ عزوجل