(۵) سیکھنے سکھانے کے دوران اگر کوئی یہ کہے کہ'' میں نے فلاں کتاب میں اس طرح پڑھا ہے یا میں نے یہ مسئلہ فلاں سے یوں سنا ہے وغیرہ۔''تو اس سے ہرگز نہ الجھیں بلکہ نرمی سے سمجھا ئیں کہ ''ہمیں اس وقت رسائل ِعطاریہ حصہ اول میں درج کردہ مسائل سیکھنے کی کوشش کرنی ہے۔''
(۶) اس کے بعد بھی کوئی الجھے تو اس طرح عرض کریں،'' پیارے بھائی !میں توادنیٰ سا طالب علم ہوں آپ اس مسئلے کی مزید وضاحت کے لئے علماء کرام سے رجوع فرمالیجئے ۔'' اورکسی کو ہرگز ناراض نہ ہونے دیں۔
(۷) یاد رکھئے !اس حلقہ کا مقصدشرکائے قافلہ کو سکھانا ہے نہ کہ ایک دوسرے سے الجھنا۔
(۸) سکھانے کے بعد اسلامی بھائیوں کو ترغیب دلائیں کہ آپ اسے یاد کرتے رہیں۔ایک رفیق دوسرے رفیق کو دوران ِوقفہ مناسب وقت پر یاد کروائے اور دُہرائی کے حلقے میں سننے کی ترکیب بھی بنائی جائے ۔