Brailvi Books

نصابِ مدنی قافلہ
76 - 197
رسائل ِعطاریہ حصہ اول سے سیکھنے سکھانے کا حلقہ
    12:00 بجے سے12:30 بجے تک رسائلِ عطاریہ حصہ اول سے سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا جائے ،جس میں امیر قافلہ اسلامی بھائیوں کو وضو و غسل و نماز کے فرائض اور سنن وغیرھا کا طریقہ سکھائے۔ پیارے اسلامی بھائیو! عموماً قافلوں میں سفر کرنے والے اسلامی بھائی یہ شکایت کرتے ہیں کہ ہم جب بھی قافلے میں سفر کرتے ہیں سیکھنے سکھانے کے حلقے میں وضو،غسل اورنمازکے فرائض کا ذکر توہوتا ہے لیکن سنتیں ، مستحبات اور مسائل وغیرہ نہیں سکھائے جاتے، جس کی وجہ سے بعض اوقات حلقے میں بوریت محسوس ہو تی ہے ۔بالفرض نئے اسلامی بھائی دلچسپی لے بھی لیں تو ذمہ دار اور پرانے اسلامی بھائی زیادہ دلچسپی کا اظہار نہیں کرتے۔ لہٰذا امیر قافلہ کو چاهئے کہ ایک ترتیب سے اسلامی بھائیوں کو سکھانے کی ترکیب بنائے ۔
سیکھنے سکھانے کا طریقہ
 (۱)     سب سے پہلے اسلامی بھائیوں کے ذہن میں سیکھنے کی اہمیت اجاگر کریں ۔

(۲)    پھر رسائل عطاریہ حصہ اول سے سکھانے کی ترکیب ہو۔

(۳)    سیکھنے کے حلقے میں رسائل عطاریہ حصہ اول سے پڑھ کر سنانے کے علاوہ کوئی اور مسئلہ بیان نہ کریں۔

(۴)     وضو سیکھنے کے حلقے میں پہلے پہل رسائل ِعطاریہ حصہ اول کی ابتداء میں دئیے گئے رسالے'' گناہ دھونے کا نسخہ''کے ابتدائی صفحات سے وضو کے فضائل یاد کراوئیں۔ پھربالترتیب وضو کے فرائض، سنتیں،مستحبات اور مکروہات ، اس کے بعد غسل کے احکامات بھی ترتیب سے سکھائیں۔
Flag Counter