| نصابِ مدنی قافلہ |
''پیارے اسلامی بھائیو!باہر آپ کوجو بھی اسلامی بھائی ملیں ،اُن پر انفرادی کوشش کرنے کے بعد اِس طرح عرض کریں کہ'' ہمارامدنی قافلہ سفر کرتا ہوا آپ کے یہاں ۔۔۔۔۔۔مسجد میں آیا ہوا ہے، آپ بھی چل کرشرکائے قافلہ سے ملاقات فرما لیجئے اور سیکھنے سکھانے کے حلقے میں شرکت فرما لیجئے۔ ''اگر وہ ساتھ چلنے کے لئے تیار نہ ہوں تو ان سے پوچھ لیں کہ'' پھر آپ کس وقت تشریف لائیں گے؟ ہم آپ کا انتظار کریں گے۔''انفرادی کوشش کے دوران کسی بحث میں ہرگز نہ الجھیں۔ اگر کوئی تنگ کرے یا ڈانٹ دے تو خاموشی اختیار کریں۔
یاد رکھئے کہ انفرادی کوشش کے لئے دئيے گئے ۴۰ منٹ کے وقت کی پابندی فرمائیں، ایسا نہ ہو کہ کوئی ایک گھنٹہ انفرادی کوشش میں صرف کر دے تو کوئی ڈیڑھ گھنٹہ۔ کیونکہ اس صورت میں جدول کے دوسرے حلقے متاثر ہونگے۔اس کے علاوہ آپس میں کسی پر تنقید نہ کریں۔ امیر قافلہ کے بارے میں بدگمانیاں نہ کریں ۔کسی ذمہ دار کے بارے میں بحث و مباحثہ کرنے کی بجائے صرف اور صرف مدنی قافلے سے قافلہ تیار کرنے اور واپس علاقے میں جا کر سات مدنی کام کرنے کے بارے میں گفتگو کریں۔''
انفرادی کوشش کے دوران بقیہ اسلامی بھائی مسجد میں ہی تشریف رکھیں اورایک دوسرے کو سنتیں سکھاتے رہیں۔ انفرادی کوشش کے دوران اگر کوئی مسجد میں آنے کے لئے تیار ہوجائے تو اُسے اپنے ساتھ مسجد میں لائیں۔