Brailvi Books

نصابِ مدنی قافلہ
74 - 197
(vi)جدول میں سیکھنا سکھانا

نیکی کی دعوت یاد کرنے کا حلقہ
    شیخ طریقت امیر اہلسنت حضرت علامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطار قادری دامت برکاتہم العالیہ اپنے رسالے ''ضیائے درود و سلام''میں فرمانِ مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم نقل فرماتے ہیں :
    ''جس نے یہ کہا
جَزَ ی اللہُ عَنَّا مَحَمدًا مَّا ھُوَ اَھْلُہٗ
ستّر فِرِشتے ایک ہزار دن تک اس کیلئے نیکیاں لکھتے رہيں گے ۔''
 (طبرانی کبیر ج۱۱ ص۱۶۵ رقم الحدیث۱۱۵۰۹طبعۃ داراحیاء التراث العربی بیروت)
    صلوا علی الحبیب     صلی اللہ تعالٰی علٰی محمد
    امیرِ قافلہ 10:55 سے لے کر11:07 تک حلقہ لگائے جس میں شرکائے قافلہ کو مختصر نیکی کی دعوت یاد کروائے۔ اس کے لئے سب سے پہلے تمام اسلامی بھائیوں کو نیکی کی دعوت یاد کرنے کی ترغیب دلائے پھر نیکی کی دعوت پڑھ کر سنائے۔اس کے بعد دو دو رفیق اکٹھے بیٹھ کرنیکی کی دعوت یاد کریں۔ اگران میں سے کسی کو پہلے سے یاد ہوتو وہ دوسرے کو یاد کروائے اور اس سے سنے۔ پھر تھوڑی دیر بعد امیرِ قافلہ سب کو جمع کرے اورپہلے خود کھڑے ہو کر سب کے سامنے نیکی کی دعوت سنائے ،پھر جسے یاد ہوچکی ہو،چاہے وہ نیا یا پرانا، وہ بھی کھڑاہوکر نیکی کی دعوت سنائے ۔
انفرادی کوشش کے لیے مسجد سے باہر جانا
    امیرِ قافلہ انفرادی کوشش کرنے کے لئے شرکاء کا ذہن بنائے اور انہیں
Flag Counter