ہم نیک اور با کردار مسلمان بننا چاہتے ہیں توہمیں چاہے کہ۷۲ مدنی انعامات کے عامل بن جائیں ۔ ذمہ داران کا یہ بھی ذہن بنائیں کہ ہم اپنے کارکردگی فارم پُر کرتے رہیں یہ فارم ہمیں خود بخود عامل بناتا جائے گااوراس کی برکت سے عمل میں استقامت حاصل ہوگی۔
(۶)''زندگی میں یکمشت ۱۲ ماہ ، ہر ۱۲ ماہ میں ۳۰ دن اور ہرماہ ۳دن کے لئے مدنی قافلوں میں سفر کرنا ہے۔''پیارے اسلامی بھائیو!ہر ماہ ۳ دن کے مدنی قافلوں میں سفر کی پابندی کا ذہن بنائیں۔ جہاں ہم ہر ماہ میں ۲۷ دن اپنی ضروریاتِ زندگی کے حصول کے لئے صرف کرتے ہیں وہیں ہمیں ۳دن اپنی آخرت کی بہتری کے لئے بھی دینے چاہيں ،یہی نہیں بلکہ دوسرے اسلامی بھائیوں پر بھی انفرادی کوشش کر کے اپنے ساتھ قافلے میں سفر کرنے پر تیار کریں۔اور اسی جذبے کے تحت زندگی میں یکمشت ۱۲ ماہ ، ہر ۱۲ ماہ میں ۳۰ دن قافلے میں سفر کی بھی ترکیب بنائیں۔
(۷) ''ساتواں مدنی کام انفرادی کوشش کے ذریعے اسلامی بھائیوں کو مدنی ماحول سے وابستہ کرنا ہے۔ ''جب ہم اپنے علاقے، اپنی مسجد کے اطراف میں اوراپنے اہل و عیال اور رشتہ داروں پر مسلسل انفرادی کوشش کرتے رہیں گے تو ایک دن ایسا آئے گا کہ انہیں بھی مدنی ماحول سے وابستگی نصیب ہوجائے گی۔
پیارے اسلامی بھائیو! میں بھی ان۷ مدنی کاموں پر عمل کی نیت کرتا ہوں اور آپ بھی نیت فرمالیں اور زور سے کہیے ''ان شآء اللہ عزوجل''