Brailvi Books

نصابِ مدنی قافلہ
72 - 197
کہ دو درس گھرا ور مسجد میں دیں یا سنیں۔ دکانوں گھروں پر جا کر انفرادی کوشش کر کے اسلامی بھائیوں کو ہفتہ وار اجتماع اور مدنی قافلوں میں سفر کیلئے تیار کریں۔ ان اسلامی بھائیوں پر انفرادی کوشش کریں جو پہلے آتے تھے اب نہیں آتے یا سست ہو گئے ہیں ۔ ہر ماہ تین دن کے مدنی قافلے کے لئے اپنے ساتھ دوسرے اسلامی بھائیوں کو سفر کیلئے تیار کریں۔
    (۳)''چھٹی کے دن علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت میں شرکت کرنی ہے۔ ''اس کی برکت سے بے نمازیوں کو نمازی بنانا، اسلامی بھائیوں سے ۳۰ دن، ۱۲ دن، ۳ دن کے مدنی قافلوں میں سفر کے لئے نیت کروانا، ان کے نام لکھ کر پورا ہفتہ ان سے رابطہ رکھنااور مقررہ تاریخ پر انہیں مدنی قافلے میں سفر کروانا بے حد آسان ہوجائے گا۔

    (۴)''ہفتہ وار اجتماع میں پابندی کے ساتھ اول تاآخر شرکت کرنی ہے۔'' پیارے اسلامی بھائیو! ہفتہ واری اجتماع میں خود بھی پابندی سے شرکت کریں اور اپنے ساتھ اُن اسلامی بھائیوں کو بھی اجتماع میں لائیں،جو اجتماع میں نہیں آتے یا پہلے آتے تھے اب نہیں آتے۔ اجتماع کے دوران انہیں اپنے ساتھ بٹھائیں ،بعدِ اجتماع ان کے ہمراہ حلقوں میں شرکت کریں۔حلقوں کے اختتام پر اِن پر انفرادی کوشش کریں اور انہیں رات اجتماع میں ہی ٹھہرنے (یعنی اعتکاف کرنے ) اور اشراق و چاشت کے بعد مدنی قافلوں میں سفر کی ترغیب دیں۔ پیارے اسلامی بھائیو! اگر ہم اس کا معمول بنا لیں گے تو اجتماع میں ہمارے ساتھ آنے والے یہ اسلامی بھائی بہت کم عرصے میں معلم اور مبلغ بن جائیں گے اور مدنی کاموں میں شریک ہوجائیں گے۔ان شآء اللہ عزوجل 

(۵)    ''روزانہ مدنی انعامات کا فارم پُر کرنا اور ہر ماہ ذمہ دار کو جمع کروانا ہے۔ ''اگر
Flag Counter