Brailvi Books

نصابِ مدنی قافلہ
71 - 197
     (۱)پہلا مدنی کام یہ ہے کہ'' ہر نماز باجماعت ادا کرنی ہے اور اس کے لئے کم از کم ایک کو دعوت دے کر اپنے ساتھ مسجد میں لے کرجانا ہے۔'' پیارے اسلامی بھائیو! مسجد میں جا کر نماز پڑھنے اور دوسروں کو اپنے ساتھ لے جانے کا بہت فائدہ ہے کیونکہ دین کااہم کام (عبادت) مسجد ہی میں ہوتا ہے اور مسجد ہی ہمارے مدنی ماحول کو دوسروں تک پہنچانے کا بہترین ذریعہ ہے ۔ اگر ہم ہر نماز باجماعت ادا کریں گے اور دوسروں کو بھی اسکی ترغیب دلائیں گے تو ہمیں اپنی مسجد میں کام کرنے میں آسانی رہے گی۔ اگر ہم کسی دکان پرکام کرتے ہیں تو جب بھی اذان ہو تو ہمیں چاہے کہ ہم نماز کی تیاری کے لئے مسجد کی جانب روانہ ہوجائیں اور جب قریبی دکان والوں کے پاس پہنچیں تو ان سے اس طرح عرض کریں،'' پیارے اسلامی بھائی اذان ہو چکی ہے اور تھوڑی دیر کے بعد جماعت ہوگی آپ بھی چلیں اور جماعت سے نماز اد ا فرمالیں۔ ''اگر وہ آپ کے ساتھ باجماعت نماز کے لئے چل پڑے تو راستے میں میٹھی میٹھی باتوں سے ان سے ذہنی ہم آہنگی پیدا کریں۔ باجماعت نماز ادا کرنے کے بعد اگر درس ہو تو اس میں بھی بیٹھنے کی ترغیب دلائیں۔ اور اگر آپ کسی آفس میں کام کرتے ہوں تو وہاں بھی اسی طرح دوسروں کو مسجد میں اپنے ساتھ چلنے کے لئے عرض کرتے رہیں۔ اسی طرح اپنے علاقے میں گلی وغیرہ میں فارغ بیٹھنے والوں کواور اپنے گھر میں والدصاحب اوربھائیوں کو نماز کے لئے جاتے ہوئے اپنے ساتھ مسجد میں لے جائیں۔ اگر ہماری دعوت سے یہ لوگ نمازوں کی طرف مائل ہو گئے تو ہمیں ثواب بھی ملے گا اور انہیں مزید مدنی کاموں میں مشغول کرنا بے حد آسان ہوجائے گا ۔
    (۲)''روزانہ کم از کم دو گھنٹے مدنی کاموں پر صرف کرنے ہیں۔ ''یہ اس طرح
Flag Counter