Brailvi Books

نصابِ مدنی قافلہ
70 - 197
دے کر اپنے ساتھ مسجد میں لے جانا ہے۔
 (۲)     روزانہ کم از کم دو گھنٹے مدنی کاموں پر صرف کرنے ہیں۔(ہر روز دو درس ایک گھر اور ایک مسجد وغیرہ میں دینے یا سننے ہیں، انفرادی کوشش کے ذریعے نماز اور مدنی قافلے وغیرہ کے لئے اسلامی بھائیوں کو تیار کرنا ہے، جو پہلے آتے تھے مگر اب نہیں آتے ان سے ملنا ہے وغیرہ وغیرہ،اس طرح کے مدنی کاموں میں روزانہ کم از کم دو گھنٹے صرف کرنے ہیں۔)

(۳)    ہفتہ میں ایک دن علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت میں اوّل تا آخر شرکت کرنی ہے۔

(۴)    ہفتہ واری اجتماع میں پابندی کے ساتھ اول تا آخر شرکت کرنی ہے۔

(۵)    روزانہ مدنی انعامات کا کارڈ پُر کرنا اور ہر ماہ ذمہ دار کو جمع کروانا ہے۔

(۶)    زندگی میں یکمشت ۱۲ ماہ ، ہر ۱۲ ماہ میں ۳۰ دن اور عمر بھر میں ہر ماہ تین دن کے لئے مدنی قافلوں میں سفر کرنا ہے۔

(۷)    انفرادی کوشش کے ذریعے اسلامی بھائیوں کو مدنی ماحول میں لانا ہے۔ 

    (آخر میں امیرِ قافلہ یوں کہے)میں بھی ان کاموں کی نیت کرتا ہوں اور آپ بھی نیت فرمالیں اور زور سے کہے ''ان شآء اللہ عزوجل''
    ان ۷ مدنی کاموں کو بار باردہرایا جائے یہاں تک کہ یہ مدنی کام سب کو یاد ہو جائیں اور پھر اسلامی بھائیوں سے اس طرح پوچھا جائے کہ ''ہم اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش کس طرح کر سکتے ہیں؟ ''اس کے جواب میں کوئی اسلامی بھائی ان ۷ مدنی کاموں کو دہرادے۔ اس کے بعدان ۷ مدنی کاموں کی تفصیل بیان کی جائے مثلاً۔۔۔۔۔۔
Flag Counter