Brailvi Books

نصابِ مدنی قافلہ
69 - 197
کوشش کرنے کے لئے تمام شرکاءِ قافلہ کا ذہن بنائے اس بیان کے لئے مواد' شیخ طریقت ، امیر اہلسنت حضرت علامہ مولانا ابوبلا ل محمد الیاس عطا ر قادری مدظلہ العالی کی شہرہ آفاق کتاب فیضانِ سنت کے ابواب اورآپ ہی کے مختلف رسائل اور بیانات سے لیا جاسکتا ہے۔
مدنی مقصد کے بیان کا طریقہ:
    10:15تا10:55کے دوران امیر قافلہ۴۱ منٹ کے لئے مدنی مقصد پر اس انداز سے بیان کرے کہ شرکاء قافلہ کی مکمل توجہ اسی کی طرف رہے۔
     ابتدائی 15 منٹ میں مختصر طور پر خوفِ خدا عزوجل ..یا..عشقِ رسول صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم، ..یا..اتباع رسول صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کے موضوع پر گفتگو کی جائے اوراس حوالے سے اکابرین ِ اسلام کے واقعات بیان کر کے مدنی انعامات پر عمل کرنے اور ہر مدنی ماہ کی پہلی جمعرات مدنی انعامات کے ذمہ دار کو جمع کرانے کا ذہن بنایا جائے۔ اس کے بعد بقیہ26 منٹ تک ساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کے لئے اسلاف رحمھم اللہ کے واقعات اور موجودہ مسلمانوں کی بدحالی بیان کرنے کے بعد دین کی خاطر قربانی دینے کا ذہن بنایا جائے۔ پھر ساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کے لئے مدنی قافلوں میں سفر کا ذہن دیا جائے اور دونوں مدنی کاموں یعنی ''مدنی انعامات پر عمل'' اور ''مدنی قافلوں میں سفر'' کی اہمیت کو بیان کرنے کے بعدیہ ذہن دیا جائے کہ ان دونوں مدنی کاموں کا عادی بننے کے لئے ہمیں اپنی ذات پر ۷ مدنی کام نافذ کرنے ہیں۔
مدنی کام
 (۱)     ہر نماز باجماعت مسجد میں ادا کرنی ہے اور اس کے لئے کم از کم ایک کو دعوت
Flag Counter