مدینہ (۴) دعوتِ اسلامی کے ایک ذمہ دار اسلامی بھائی کوبیرونِ ملک سے ایک مکتوب موصول ہوا جس کا مضمون کچھ یوں تھا کہ'' میرے والدین پہلے مسلمان تھے لیکن علم ِ دین اور اسلامی تربیت سے بالکل دور تھے، جس کی وجہ سے غیر مسلموں نے ان کو عیسائیت کی تبلیغ کی ، آہ ! وہ آج غیر مسلم ہیں ۔ اس کے باوجود آج ہمارے یہاں مسلمانوں کو شرعی احکام سکھانے والا کوئی نہیں اور نہ ہی کوئی تبلیغ کرنے والا۔ میرے والدین خود تو غیر مسلم ہوہی گئے لیکن وہ دیگر افرادکے ایمان کی تباہی کے بھی در پے ہیں۔ لہٰذا یہاں ہمارے ملک میں دعوت اسلامی کے مدنی قافلوں کی اشد ضرورت ہے ، پاکستان سے عاشقان ِ رسول(صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم)کے مدنی قافلے روانہ کیجئے جو ہمارے ملک میں نیکی کی دعوت عام کریں۔