Brailvi Books

نصابِ مدنی قافلہ
6 - 197
و یران مسجد
مدینہ (۲)    عاشقانِ رسول(صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم)کاایک مدنی قافلہ سنتوں کی تربیت کی غرض سے اندورنِ سندھ گیا۔جب قافلے والے اس گاؤں میں پہنچے تو دیکھا کہ مسجد پر تالا پڑا ہواہے۔ لوگوں سے معلومات کرنے کے بعد جب اس مسجد کو کھولا گیا تو قافلے والے یہ دیکھ کر انتہائی غمگین ہوگئے کہ طویل عرصہ سے صفائی نہ ہونے کے سبب مسجد میں ہر طرف گردو غبار پھیلا ہوا ہے اوردیواروں پر مکڑی کے بڑے بڑے جالے نظر آرہے ہیں ۔ مدنی قافلے والوں نے وہاں کے لوگوں سے نہایت افسردہ لہجے میں پوچھا کہ ''مسجد کب سے بند ہے ؟''تو انہیں بتایا گیا کہ'' عرصہ دراز سے مسجد بند ہے کیونکہ لوگوں نے نماز پڑھنا ہی چھوڑ دیا،لہذا امام صاحب بھی یہاں سے چلے گئے اوراب لوگ دنیاداری میں مصروف ہیں چنانچہ نمازیوں کے نہ ہونے کی وجہ سے مسجد کو تالا لگا دیا گیاہے ۔'' جبکہ اس علاقے میں اکثر دکانوں پر گانے باجے اور فلمیں دکھانے کا سلسلہ سرِ عام جاری تھا۔
بوڑھا رونے لگا
مدینہ (۳)    عاشقانِ رسول(صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم) کا۳۰ دن کا ایک مدنی قافلہ سنتوں کی تربیت کیلئے سفر پر تھا۔ دورانِ تربیت ایک علاقے کے مقامی اسلامی بھائیوں نے علمِ دین سیکھنے کے حلقوں میں شرکت کی تو جب غسل کے فرائض سکھائے گئے توایک بزرگ روتے ہوئے کہنے لگے کہ ''میری عمر 70سال ہے لیکن غسل کے فرائض کے بارے میں مجھے آج قافلے والوں سے پتہ چلا ہے جبکہ اس سے پہلے مجھے یہ بات معلوم ہی نہ تھی کہ غسل میں فرائض بھی ہوتے ہیں۔''
Flag Counter