Brailvi Books

نصابِ مدنی قافلہ
68 - 197
والا بن جائے، ۔۔۔۔۔۔اگر پہلے کوئی درس نہیں دیتا تو وہ درس دینے والا معلم بن جائے ، ۔۔۔۔۔۔اگرپہلے صرف معلم ہو تو بیان کرنے والا مبلغ بن جائے،۔۔۔۔۔۔اگرپہلے اجتماع کا پابند نہ ہو تو خود اجتماع کا پابند بننے کے ساتھ ساتھ دوسروں کو پابند بنانے والا بن جائے، ۔۔۔۔۔۔اگر پہلے علاقے کے مدنی کاموں میں سست ہو تواب چست ہو جائے اور علاقے میں آکر دوسروں کومدنی قافلے کے لئے تیار کرنے والا بن جائے،۔۔۔۔۔۔تین دن کے مدنی قافلے کے سفرسے آنے والا اسلامی بھائی۳۰ دن کے مدنی قافلے کا مسافر بن جائے،۔۔۔۔۔۔تیس دن سفرسے آنے والا ۹۲ دن کے سفر کی سعادت پائے، ۱۲ ماہ کا سفر کرنے والا بن جائے ،۔۔۔۔۔۔ لیکن افسوس صد افسوس عموماً ایسا نہیں ہو پاتا۔
    پیارے اسلامی بھائیو! غور کیجئے کہ کہیں اس کی وجہ یہ تو نہیں کہ ہم نے قافلے میں اسلامی بھائیوں کو دعائیں تو سکھادیں اور وضو و نمازکے فرائض و واجبات بھی سکھائے لیکن ''اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش کرنے ''کا ذہن نہ دے پائے ۔ جس کی وجہ سے قافلے میں سفر کرنے والا اسلامی بھائی سیکھنے سکھانے میں تو کسی حد تک کامیاب ہو گیالیکن واپس لوٹنے کے بعددیگر مدنی کاموں میں شرکت سے محروم رہا۔
     پیارے اسلامی بھائیو! مذکورہ بالا نتائج حاصل کرنے کے لئے ہمیں چاہے کہ مدنی قافلوں میں ''مدنی مقصد'' پر ذہن بنانے کی طرف بھی بھر پور توجہ دیں۔الحمدللہ عزوجل ! ہمارے مدنی مرکز نے ہمیں ''مدنی مقصد کے بیان'' کے لئے ۴۱ منٹ کا حلقہ عطافرمایاہے۔ لہٰذا امیرِ قافلہ مشورہ کے حلقے کے بعد 10:15سے لے کر 10:55تک یہ حلقہ لگائے۔ جس میں اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی
Flag Counter