Brailvi Books

نصابِ مدنی قافلہ
67 - 197
 (v) قافلے میں مدنی مقصد کا بیان 

مدنی مقصد کے بیان کی اہمیت
    شیخ طریقت امیر اہلسنت حضرت علامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطار قادری دامت برکاتہم العالیہ اپنے رسالے ''ضیائے درود و سلام''میں فرمانِ مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم نقل فرماتے ہیں :
    ''جو مجھ پر سو مرتبہ دُرُود پاک پڑھے گا اللہ عزوجل اس کی سو حاجات پوری فرمائے گا ۔ ان میں سے تیس دنیا کی ہیں اور ستّرآخرت کی۔''
             (کنز العُمّال ج۱ ص ۲۵۵ رقم الحدیث ۲۲۲۹)
    صلوا علی الحبیب     صلی اللہ تعالٰی علٰی محمد
    پیارے اسلامی بھائیو! یہ شکایت عام ہے کہ ہم نے فلاں اسلامی بھائی کو قافلے میں سفر کروایا،اب ہونا تویہ چاہیے تھا کہ ایک مرتبہ مدنی قافلے میں سفر کی سعادت حاصل کرنے کے بعد وہ ہفتہ واری اجتماع اور علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت میں شرکت کا خوگر ہوجاتا اور مدنی قافلوں کا پابند بن جاتا،لیکن اس کے بر عکس واپس آنے کے بعدوہ نہ تومعلم بن سکا اور نہ ہی اجتماع میں شرکت کی پابندی کر سکاحتی کہ آئندہ قافلے میں سفر کے لئے تیار بھی نہ ہوا۔
    پیارے اسلامی بھائیو! واقعی ایسا ہی ہونا چاہے کہ اگر پہلے کوئی بے نمازی ہو تو مدنی قافلے کا مسافر بننے کے بعد نہ صرف خود نمازوں کی پابندی کرے بلکہ دوسروں کو نماز کی دعوت دینے والا بن جائے، ۔۔۔۔۔۔اگر پہلے سے نمازی ہو تو دوسروں کو نماز ی بنانے
Flag Counter