| نصابِ مدنی قافلہ |
خیر خواہ اسلامی بھائی کو چاہے کہ ہر نماز سے پہلے صفوں کے ساتھ ساتھ امام صاحب کی جائے نماز بھی درست کر کے بچھا دے۔اسی طرح قافلے والوں کا سامان ترتیب اور سلیقے کے ساتھ مناسب جگہ پر رکھے اور چادر وغیرہ سے ڈھانپ دے۔ چولہے اور کھانا پکانے کا سامان وغیرہ رکھنے کی ترکیب بھی حتی الامکان ایسی جگہ بنائے جہاں پرباہر سے آنے والے نمازیوں کی نگاہیں نہ پڑيں۔
(۴) درس و بیان کے وقت اٹھ کرجانے والوں کو روکنے والے اسلامی بھائیوں کی خیر خواہی کی ذمہ داری:
پیارے اسلامی بھائیو! درس وبیان میں اٹھ کر جانے والوں کو روکنے والے خیرخواہ اسلامی بھائیوں کو چاہیے کہ وہ نہایت نرمی اور عاجزی کے ساتھ اٹھ کرجانے والوں کو چہرے پر مسکراہٹ سجائے ایک سے دو بار بیان یا درس سننے کی دعوت دیں۔پھر اگر وہ رک جائے تو فبہا وگرنہ بے جااصرار کر کے اس کے لئے تشویش کا باعث نہ بنیں۔