Brailvi Books

نصابِ مدنی قافلہ
65 - 197
ہو)عاجزی کے ساتھ بیدار ہوجانے کی درخواست کرے۔ یاد رہے کبھی بھی مقررہ وقت سے پہلے نہ اٹھائے کہ نیند پوری نہ ہونے کی صورت میں پورا جدول متأثر ہوسکتا ہے ، یونہی بہت تاخیر سے اٹھائے جانے پر بھی جدول کے درہم برہم ہونے کا قوی امکان ہے۔ جدول کے مطابق اٹھانے کے اوقات درج ذیل ہیں:
    (ا) تہجد کے لئے طلوع فجر سے ۲۰ منٹ قبل ۔۔۔۔۔۔

    (ب) صبح ناشتہ سے قبل تقریباً 9:00بجے ۔۔۔۔۔۔

     (ج) اذانِ عصر سے کچھ دیر قبل۔۔۔۔۔۔
 (۳) مسجد کے خیر خواہ کی ذمہ داری
مسجد کے خیر خواہ کی تین ذمہ داریاں ہوں گی:
 (ا) پنکھے لائٹیں وغیرہ کی خیر خواہی      (ب)دریوں وغیرہ کی خیر خواہی     (ج)دیگر سامان کی خیر خواہی
    خیر خواہ اسلامی بھائی کو چاہے کہ اگر کوئی پنکھا، ٹیوب لائٹ وغیرہ بے کار کھلی ہوئی پائے تو اس کو بند کر دے۔ اِس کام کے لیے خیر خواہ مقرر کرنا کیوں ضروری ہے ؟ اسے اس مثال سے سمجھئے،'' کسی بڑی مسجد میں قافلہ ٹھہرا اور قافلے والے مسجد کے اندر ایک طرف یعنی محراب کے قریب سیکھنے سکھانے کے حلقے میں مصروف تھے ،اتنے میں کوئی نماز پڑھنے کے لئے آیا اور پنکھا چلا کر نماز پڑھنے لگا مگر جاتے وقت پنکھابند کرنا بھول گیا تو اس کے بعد آنے والا اس بدگمانی میں مبتلا ہو سکتا ہے کہ یہ پنکھاقافلے والوں نے فالتو چلا رکھا ہے۔''لہذا! اگر اس کام کے لئے خیر خواہ مقرر ہوگا تو اس قسم کی صورت حال پیش نہیں آئے گی ۔ان شاء اللہ عزوجل''
Flag Counter