Brailvi Books

نصابِ مدنی قافلہ
64 - 197
میں پوچھا گیا تو انہوں نے بتایا،'' پہلے دن جو کھانا پکایا وہ تینوں دن چلتا رہا۔''پیارے اسلامی بھائیو! ہمیں غور کرنا چاہے کہ کہیں ہم اپنا گھر باراور سہولیات زندگی کو ترک کرکے راہِ خدا عزوجل کے مسافر بننے والے اسلامی بھائیوں کو مسلسل تین دن تک ایک ہی قسم کا سالن کھلاکھلا کر بدظن نہ کر بیٹھيں اور پھر وہ آئندہ مدنی قافلے میں سفر تو کجا،ہم سے ملاقات کرنے سے ہی کترائیں ۔
کھانا تیار کرنے کا وقت :
    پیارے اسلامی بھائیو! ہماری مکمل کوشش یہی ہونی چاہے کہ کھانا اشراق چاشت کے بعدسے لے کر مدنی مشورے کا حلقہ شروع ہونے سے پہلے پہلے تیار کر لیا جائے۔اس کا فائدہ یہ ہوگا کہ ہمارے تربیت کے حلقے متاثر نہیں ہونگے کیونکہ اگر ہم بتائے گئے وقت میں کھانا تیار نہیں کریں گے تو اس کا نقصان یہ ہو گا کہ جیسے ہی حلقہ شروع ہوگا،خیرخواہ اسلامی بھائی کھانا بنانے میں مصروف ہوجائیں گے اور سیکھنے کی سعادت سے محروم رہیں گے ۔پھر اگر قافلہ میں چھ اسلامی بھائی ہیں تو باقی چاراسلامی بھائیوں میں سے کوئی استنجاء ووضوکیلئے چلا گیا، اور بقیہ رہ جانے والے اسلامی بھائیوں میں کوئی بوریت محسوس کرتے ہوئے لیٹ گیا یا وہ بھی کسی بہانے ادھرادھر ہوگیا توپورا حلقہ متأثر ہوجائے گا اوریوں جدول پرکماحقہ عمل کی کوشش ناکام ہو جائے گی ۔
 (۲) سونے والوں کو جگانے کی ذمہ داری
    جب بھی وقفۂ آرام ہوتو خیر خواہی کرنے والا اسلامی بھائی پہلے سے طے شدہ وقت پر سونے والے اسلامی بھائیوں کو نہایت نرمی کے ساتھ اُٹھائے۔ محض صدا لگانے پر ہی اکتفاء نہ کرے بلکہ ضرورت پڑنے پر نرمی سے پاؤں دبا کر (جبکہ فتنے کا خوف نہ
Flag Counter