Brailvi Books

نصابِ مدنی قافلہ
63 - 197
(۱) کھانے کی خیر خواہی کرنے والوں کی ذمہ داری
    میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! ''سبزی وغیرہ لانا ،اسے کاٹنا، پکانا، کھانا دستر خوان پر لگانا،کھانے کے بعد برتن دھونا ''کھانے کی خیر خواہی کرنے والے اسلامی بھائیوں کی ذمہ داری ہے ۔ کچھ قافلوں میں کھانے کے خیر خواہ تبدیل نہیں ہوتے بلکہ جو پہلے دن کھانا بنانے کی خیرخواہی کرتا ہے، آخری دن تک وہی کھانا بناتا رہتا ہے۔ایسا نہیں ہوناچاہے بلکہ اس کے لئے روزانہ بدل بدل کر اسلامی بھائیوں کو ذمہ داری دی جائے۔ بعض اسلامی بھائی اس ذمہ داری سے گھبراتے ہیں ،ان کا یہ ذہن بنایا جائے کہ راہِ خدا عزوجل کے مسافروں کی خدمت کرنا بڑی سعادت کی بات ہے ۔
    پیارے پیارے اسلامی بھائیو! یہ ذمہ داری اُنہی دو اسلامی بھائیوں کو دی جائے جو ایک دوسرے کے رفیق ہوں۔اوررفیق بنانے کے دوران بھی اس بات کا بھی خیال رکھا جائے۔ اس طرح نئے اسلامی بھائی بھی کھانا پکانے کی تربیت حاصل کر لیں گے جو انہیں آئندہ مدنی قافلے میں کام آئے گی ۔
    کھانے میں سالن اتنی مقدار میں بنایا جائے جسے دو وقت بآسانی کھایا جاسکے۔بعض قافلوں میں بہت زیادہ سالن بنالیا جاتا ہے جو ایک دن میں ختم نہیں ہوپاتا اور شرکائے قافلہ کے لئے شدیدپریشانی کا سبب بنتا ہے۔پھر باسی کھانا کھانے سے اسلامی بھائیوں کے بیمار ہو جانے کا خطرہ بھی رہتا ہے۔بعض اوقات اگر ایک دن کے لئے بنایا گیا سالن''اپنے ذائقے اور لذت''کی وجہ سے کئی روز تک چلے تو بعض نادان اسلامی بھائی اسے برکت سمجھ بیٹھتے ہیں۔ مثلاً ایک قافلے کے اسلامی بھائیوں نے بتایا کہ ہم نے قافلے کے دوران بڑی برکت دیکھی۔جب ان سے اس برکت کے بارے
Flag Counter