صلوا علی الحبیب صلی اللہ تعالٰی علٰی محمد
درس و بیان کی ذمہ داریاں تقسیم کرنے کے بعد دیگر ذمہ داریاں بھی تقسیم کردی جائيں مثلاً:
(۱) کھانے کی خیر خواہی کی ذمہ داری۔۔۔۔۔۔
(۲) سونے والوں کو جگانے کی ذمہ داری۔۔۔۔۔۔
(۳) مسجد کی خیر خواہی کی ذمہ داری یعنی ٹیوب لائٹ، پنکھے ، دریاں وغیرہ کی خیر خواہی
(۴) درس و بیان کے وقت جانے والے نمازی اسلامی بھائیوں کو روکنے والے خیر خواہ اسلامی بھائیوں کی ذمہ داری۔۔۔۔۔۔
امیر قافلہ کو چاہے کہ کسی بھی کام کے لئے محض ایک ہی اسلامی بھائی کو مخصوص نہ کرے بلکہ روزانہ مختلف کاموں کے لئے مختلف اسلامی بھائیوں کی ذمہ داریاں لگائے تاکہ سب کو تمام کاموں میں خیر خواہی کی سعادت حاصل ہوتی رہے۔