Brailvi Books

نصابِ مدنی قافلہ
5 - 197
صور ت میں ہمارے سامنے ہے۔بانیئ دعوتِ اسلامی مدظلہ العالی نے ہر اسلامی بھائی کے لئے خصوصی طور پر دو مدنی کام عطا فرمائے ہیں ،جن کے تحت ساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوششیں کی جاسکتی ہے۔
 (۱) مدنی انعامات         (۲) مدنی قافلے۔
    اگر ہر اسلامی بھائی ان دو مدنی کاموں کے لئے اپنی بھر پور کوشش صرف کرے توپوری دنیا میں دعوتِ اسلامی کی دھوم مچ جائے گی اورکچھ ہی عرصے میں دعوتِ اسلامی کا یہ پیغام ہر ملک، ہر صوبے،ہر شہر، ہر گاؤں،ہر محلے ،اورہر گھر میں پہنچ جائے گا، ان شاء اللہ عزوجل۔مدنی قافلوں میں سفرکرنے اوردوسرے اسلامی بھائیوں کو سفر کروانے کی اہمیت کا اندازہ مندرجہ ذیل واقعات سے بخوبی لگایاجاسکتاہے ۔
بلوچستان کا واقعہ
مدینہ (۱)    عاشقانِ رسول (کاایک مدنی قافلہ بلوچستان کی ایک آبادی میں گیا ۔ علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت کے دوران شرکائے قافلہ نے جب ایک عمررسیدہ بزرگ کو نیکی دعوت دی تواس ضعیف بزرگ نے جذبات کی شدت سے رونا شرو ع کردیا اور کہنے لگا کہ'' افسوس!تم نے آنے میں بہت دیر کر دی ، اب آئے ہو جب ہماری آدھی بستی دین سے دور ہوچکی ہے ، خود میرے گھر میں دو نوجوان دین سے دور ہوگئے،۔۔۔۔۔۔ کاش ! میری جوانی میں یہ تحریک ہوتی تو خدا عزوجل کی قسم !میں کبھی بھی گھرمیں سکون سے نہ بیٹھتا ، بلکہ مدنی قافلوں میں سفر کرکے ہر غریب و امیر کو ایمان کی حفاظت کی دعوت دیتا۔'' (ملخصاً)
Flag Counter