Brailvi Books

نصابِ مدنی قافلہ
58 - 197
مدد درکار ہے برائے کرم دعا کے بعد تشریف رکھیئے اور ڈھیرو ں ثواب کمائيے۔"
    امیرِ قافلہ یہ اعلان دہرانے کے بعد داہنی جانب سے آغاز کرتے ہوئے سب شرکاء قافلہ سے باری باری کھڑے ہوکر اعلان دہرانے کی درخواست کرے۔ دُہرائی کے دوران کسی کو ٹوکا نہ جائے بلکہ وہ جیسا بھی اعلان کرے سب خاموشی سے سنیں اورآخر میں اعلان کرنے والے کی حوصلہ افزائی کریں۔ جب تمام اسلامی بھائی یہ اعلان دہراچکیں توامیر قافلہ کھڑے ہوکر مغرب کا اعلان دُہرائے اور پھرحسبِ سابق سب سے باری باری اعلان مغرب کی دُہرائی کروائے۔
اعلان ِمغرب
    "بسم اللہ الرحمٰن الرحیم۔۔۔۔۔۔ الصلوٰۃ والسلام علیک یا رسول اللہ
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! ابھی نماز کے فورًا بعد ان شآء اللہ عزوجل سنتوں بھرا بیان ہوگا تشریف رکھئيے اور ڈھیروں ثواب کمائيے۔"
    اعلانات کو الگ سے یاد نہ کروایا جائے بلکہ مشورہ کے حلقے میں ہی بار بار کی تکرار سے یاد کروانے کی کوشش کی جائے۔ جب سب اعلانِ مغرب دُہراچکیں تو امیر قافلہ آخر میں اس طرح سے ترغیب دلائے :''ان شآء اللہ عزوجل مدنی قافلوں میں سفر کرتے رہیں گے تو اعلان کرنا بھی سیکھ جائیں گے۔''
درس و بیان وغیرہ کی ذمہ داریاں تقسیم کرنا
    اعلانات کی دہرائی کے بعد درس و بیان کی ذمہ داریاں تقسیم کرنے کے بارے میں مشورہ کیا جائے۔امیر قافلہ ،شرکائے قافلہ سے اس طرح عرض کرے کہ ''ابھی دن بھر کے معاملات کی ذمہ داریاں تقسیم کرنے کے بارے میں مشورہ ہوگا،یاد رکھئے کہ ہمیں
Flag Counter